Ghousia Tabassum Becomes First Woman Lawyer from Kerebelachi غوثیہ تبسم کیرے بلچی کی پہلی خاتون وکیل بن گئیں

غوثیہ تبسم نے ایل ایل بی مکمل کرکے کرناٹک بار کونسل میں انرولمنٹ حاصل کیا

آل انڈیا بار کونسل امتحان میں کامیابی، کیرے بلچی کی پہلی خاتون وکیل بننے کا اعزاز

کیرے بلچی 10 اگست (حقیقت ٹائمز) 

کیرے بلچی کی ہونہار دختر اور اردو صحافی الطاف حسین المعروف الطاف رضوی کی دختر غوثیہ تبسم بنتِ  نے داونگیرے کے آر ایل لا کالج سے ایل ایل بی کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد آل انڈیا بار کونسل کا امتحان کامیابی سے پاس کرتے ہوئے کرناٹک بار کونسل میں باقاعدہ انرولمنٹ حاصل کرلیا ہے۔ اس کامیابی پر اہلِ خانہ، رشتہ داروں اور احباب کی جانب سے انہیں مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔جمعہ، 7 اگست کو شہر کے سٹی سول کورٹ کے اجلاس ہال میں منعقدہ تقریب کے دوران غوثیہ تبسم کو انرولمنٹ کی سند پیش کی گئی۔ اس موقع پر ان کے والد محمد الطاف حسین المعروف الطاف رضوی، والدہ ریشمہ بانو، ساس رقیبہ بانو، پھوپھی صبرین تاج، بھائی محمد توصیف رضا اور شوہر سید محبوب سمیت خاندان کے دیگر افراد موجود تھے۔

غوثیہ تبسم نے صحافت کے ساتھ قانونی تعلیم حاصل کرکے ایک اہم مثال قائم کی ہے۔ وہ کیرے بلچی کی پہلی لڑکی ہیں جنہوں نے ایل ایل بی کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد آل انڈیا بار کونسل کا امتحان کامیابی سے پاس کرتے ہوئے کرناٹک بار کونسل میں انرولمنٹ حاصل کیا ہے۔کیرے بلچی میں لڑکیاں مختلف شعبہ ہائے تعلیم اور پیشہ ورانہ میدانوں میں نمایاں مقام حاصل کررہی ہیں، تاہم قانون کے شعبے میں غوثیہ تبسم کی یہ کامیابی علاقے کے لیے ایک نئی اور قابلِ فخر پیش رفت قرار دی جارہی ہے۔غوثیہ تبسم کی اس کامیابی پر خاندان کے تمام بزرگوں، ہم عمروں، عزیز و اقارب، دوست احباب اور سماجی حلقوں نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ غوثیہ تبسم اپنی علمی صلاحیت، محنت اور پیشہ ورانہ دیانت کے ذریعے مستقبل میں قانون کے شعبے میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں گی۔

0/Post a Comment/Comments