Haj Vaccination Camp Successfully Held in Mandya منڈیا میں عازمینِ حج کیلئے ویکسینیشن کیمپ

منڈیا ضلع میں عازمینِ حج کیلئے ویکسینیشن کیمپ منعقد

مدرسہ فاروق العلوم میں منظم انتظامات، بھرپور شرکت

منڈیا، 24 مارچ (حقیقت ٹائمز)

 منڈیا میں حج 2026 کے منتخب عازمین کیلئے ویکسینیشن کیمپ کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ یہ کیمپ مدرسہ فاروق العلوم، منڈیا میں آج خوش اسلوبی کے ساتھ انجام پایا۔کیمپ میں عازمینِ حج کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مقررہ وقت پر پہنچ کر ویکسینیشن کے عمل کو مکمل کروایا۔ اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے بہترین نظم و نسق کا مظاہرہ کیا گیا، جس کے باعث پورا پروگرام انتہائی منظم اور پرسکون ماحول میں مکمل ہوا۔ذمہ داران نے عازمینِ حج کے تعاون اور بروقت شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کی کامیابی اجتماعی کوششوں اور عازمین کے نظم و ضبط کا نتیجہ ہے۔اس موقع پر عازمین کو آئندہ مراحل کے سلسلے میں بھی رہنمائی فراہم کی گئی اور حج کے سفر کیلئے ضروری طبی احتیاطی تدابیر پر زور دیا گیا۔

0/Post a Comment/Comments