پیر کو ٹمکورو میں عازمینِ حج کے لیے خصوصی میڈیکل اسکریننگ کیمپ
سرکاری ڈاکٹروں کی نگرانی میں طبی معائنہ اور ہیلتھ کارڈ کی تصدیق
ٹمکورو 13 مارچ (حقیقت ٹائمز)
ضلع ٹمکورو کے حج پر روانہ ہونے والے عازمین کی سہولت اور طبی جانچ کے پیش نظر ایک خصوصی میڈیکل اسکریننگ کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں سرکاری ڈاکٹروں کی نگرانی میں عازمین حج کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا اور ان کے ہیلتھ کارڈ پر ضروری تصدیق اور دستخط کیے جائیں گے۔ یہ کیمپ پیر 16 مارچ 2026 کو صبح 10 بجے سے حضرت مدار شاہ مکان وقف، شادی محل، اشوکا روڈ، ٹمکور میں منعقد ہوگا۔منتظمین کے مطابق اس کیمپ کا مقصد حج کے مبارک سفر پر جانے والے عازمین کی صحت کی جانچ کرنا اور ضروری طبی دستاویزات کی تصدیق کو یقینی بنانا ہے تاکہ حج کے سفر کے لیے درکار طبی تقاضے بروقت مکمل ہو سکیں۔تمام عازمین حج سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر کیمپ میں شرکت کریں اور اپنے ساتھ ضروری طبی دستاویزات ضرور لائیں، جن میں میڈیکل ریکارڈ یا ڈاکٹر کا نسخہ، کووڈ-19 ویکسین کی دونوں خوراکوں کا ریکارڈ یا ریفرنس آئی ڈی، خون کی مکمل جانچ (سی بی سی) رپورٹ، شوگر کی خون کی رپورٹ ، دل، پھیپھڑوں، جگر اور گردوں سے متعلق میڈیکل رپورٹس، کسی سرجری کی رپورٹ، شوگر اور بلڈ پریشر کی ادویات کا ریکارڈ، آنکھوں یا دیگر بیماریوں سے متعلق طبی دستاویزات شامل ہیں۔منتظمین نے تمام عازمین حج سے اپیل کی ہے کہ وہ اس میڈیکل کیمپ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے صحت سے متعلق تمام ضروری امور مکمل کر لیں تاکہ حج کے مبارک سفر کے لیے درکار طبی تقاضے بروقت پورے ہو سکیں۔یہ کیمپ حضرت مدار شاہ مکان وقف، ٹمکور کے ایڈمنسٹریٹر کی نگرانی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔حضرت مدار شاہ مکان وقفے کے ایڈمنسٹریٹر عبدالخلیل نے بتایا ہے کہ اس کیمپ کے انعقاد کیلئے انہوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیا اور ان کی سفارش اور اتفاق کی بنیاد پر میڈیکل ریکاڈز کی فہرست تیار کی گئی ،اور حضرت مدار شاہ مکان وقف میں پہلی مرتبہ حج کمیٹی کی ہدایت پر ہیلتھ چیک اپ کیمپ منعقد ہورہا ہے ،ان کے مطابق صرف ادارہ جگہ فراہم کررہا ہے جبکہ طبی معائنہ محکمہ صحت کے افسران کی نگرانی میں ہی ہورہاہے ، ان کے مطابق عیدالفطر کے بعد عازمین کیلئے ٹیکہ اندوزی کیمپ کا اہتمام بھی کیا جائے گا ، جس کی تاریخ کا اعلان عنقریب ہوگا ۔مزید تفصیلات کیلئے مندرجہ ذیل موبائل نمبرز پر رابطہ کریں ۔
9916075902/9945740941
9900945979/9342624304
Post a Comment