Wheeling Cases Booked During Shab-e-Barat Night عبادت کی رات، لاپرواہی کا مظاہرہ

شبِ برأت پر نوجوانوں کی غیر ذمہ دارانہ سواری

بنگلورو میں وھیلنگ کے خلاف ٹریفک پولیس کی سخت کارروائی

بنگلورو، 4 فروری (حقیقت ٹائمز)

شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے مقصد سے بنگلورو ٹریفک پولیس نے شب برأت کے موقع پر 3 فروری 2026 کی شب شہر بھر میں ایک خصوصی مہم چلائی، جس کے دوران خطرناک انداز میں وھیلنگ کرنے کے 22 معاملات درج کیے گئے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی۔ٹریفک پولیس کے مطابق وھیلنگ نہ صرف قانوناً جرم ہے بلکہ یہ سوار اور دیگر راہگیروں کی جان کے لیے بھی شدید خطرہ بن سکتی ہے۔ پولیس نے واضح کیا کہ چند لمحوں کے سنسنی خیز شوق کے مقابلے میں انسانی جان کہیں زیادہ قیمتی ہے۔پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ سے گریز کریں اور سڑکوں کو محفوظ بنانے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ 

ان کا کہنا ہے کہ ذمہ دارانہ سواری ہی حادثات سے پاک سڑکوں کی ضمانت ہے۔ٹریفک پولیس نے یہ بھی واضح کیا کہ آئندہ دنوں میں اس طرح کی خصوصی کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی تاکہ شہر میں سڑک حادثات پر قابو پایا جا سکے اور عوام کے لیے محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔

0/Post a Comment/Comments