NITI Aayog Launches “Sampoornta Abhiyan 2.0” in Kalaburagi to Achieve 100% Progress کلبُرگی میں صحت و تعلیم اور زراعت میں مکمل ترقی کا ہدف

کلبُرگی میں نیِتی آیوگ کا ’’سمپورنتا ابھیان 2.0‘‘ شروع

صحت، تعلیم اور زراعت میں شناخت شدہ تعلقات میں صد فیصد ترقی ہدف مقرر

کلبُرگی، 3 فروری (جی چندرکانتھ)

نیِتی آیوگ کی جانب سے شناخت کیے گئے کلبُرگی ضلع کے افجل پور، کَلگی اور شاہ آباد تعلقوں میں سمپورنتا ابھیان 2.0 کے تحت صحت، غذائی قلت کے خاتمے، تعلیم اور زراعت کے شعبوں میں صد فیصد پیش رفت حاصل کرنا ضلعی انتظامیہ کا بنیادی ہدف ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے تمام محکموں کو مؤثر اور مربوط انداز میں کام کرنا ہوگا۔ یہ بات ضلع کلکٹر بی فوزیہ ترنم نے کہی۔وہ پیر کے روز کلبُرگی میں نیِتی آیوگ کے بامعنی پروگرام سمپورنتا ابھیان 2.0 کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ تینوں خواہش مند بلاکس میں پروگرام کی کامیاب عمل آوری کے لیے مختلف محکموں کے درمیان ہم آہنگی نہایت ضروری ہے۔ضلع کلکٹر نے زور دیا کہ زمینی سطح پر مسلسل نگرانی، باقاعدہ جائزہ اور عوامی شمولیت اس مہم کی کامیابی کے اہم ستون ہیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی اہل مستحق سرکاری اسکیموں اور سہولتوں سے محروم نہ رہے۔اس موقع پر ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھنور سنگھ نے کہا کہ سمپورنتا ابھیان 1.0 کے دوران کَلگی خواہش مند بلاک نے چھ میں سے پانچ اشاریوں پر صد فیصد کامیابی حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل جیتا، جو پورے ضلع کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کے مطابق یہی کامیابی ابھیان 2.0 کے لیے تحریک کا ذریعہ بنے گی۔انہوں نے کہا کہ سمپورنتا ابھیان 2.0 میں مکمل اہداف کے حصول کے لیے تمام افسران اور محکموں کو مضبوط عزم کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ ہر محکمہ تین ماہ کے لیے واضح عملی منصوبہ تیار کرے، ہفتہ وار جائزہ لیا جائے، میدانی دورے کیے جائیں اور نتائج پر مبنی عمل درآمد کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کاغذی کارروائی سے زیادہ زمینی سطح پر حقیقی کامیابی اہم ہے۔تقریب میں ضلع پنچایت کے منصوبہ جاتی ڈائریکٹر جگدیواپا، جوائنٹ ڈائریکٹر زراعت صمد پٹیل، ضلع ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شرنبسپا کیاتنالا، خواہش مند بلاک فیلو شِوراج ہولکر کے علاوہ کَلگی، افضل پور اور شاہ آباد تعلقوں کے تعلقہ پنچایت ایگزیکٹو آفیسران، سی ڈی پی اوز، معاون زرعی ڈائریکٹران، تعلقہ صحت افسران اور ضلع و بلاک سطح کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

0/Post a Comment/Comments