MLA Venkat Shivareddy Assures Village Visits and Resolution of Public Issues ایم ایل اے وینکٹ شیواریڈی کا تمام دیہات کے دورے اور مسائل کے حل کا اعلان

تمام دیہات کا دورہ، عوامی مسائل کے فوری حل کا عزم

سرینواس پور میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز ہوگی: ایم ایل اے وینکٹ شیواریڈی

سرینواس پور 3 فروری (شبیر احمد) 

 میری موجودہ مدت کے دوران سرینواس پور تعلقہ کے مختلف علاقوں میں کئی ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا گیا ہے۔ پاتھکوٹے روڈ کے کام کو شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ گوڈا تاتہ گڈہ تا پلگور کوٹے سڑک کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔یہ بات رکن اسمبلی جی۔ کے۔ وینکٹ شیواریڈی نے کہی۔انہوں نے بتایا کہ ساتنور گوّلپلی گاؤں میں کئی برسوں سے زیر التوا سی سی روڈ کا کام تقریباً 60 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔وہ منگل کے روز تعلقہ کے لکشمی پور گاؤں میں مختلف ترقیاتی کاموں کے لیے بھومی پوجا انجام دینے کے بعد خطاب کر رہے تھے۔ایم ایل اے نے کہا کہ برکائیل کوٹے اور دیورےڈی پلی دیہات میں بھی مختلف ترقیاتی کام انجام دیے جائیں گے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ایک ہفتے کے اندر تعلقہ کی تمام گرام پنچایتوں کا دورہ کر کے مقامی عوام کے مسائل سنے جائیں گے اور بعد ازاں مقامی قائدین و متعلقہ افسران کے ساتھ مشاورت کر کے ان مسائل کا حل نکالا جائے گا۔انہوں نے اطلاع دی کہ اسی ماہ کی 17 تاریخ کو عدالت میں فیصلے کا امکان ہے، جس کے بعد حلقہ میں درپیش مسائل پر افسران کے ساتھ تفصیلی گفتگو کر کے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سی ایم آئی ڈی پی اسکیم کے تحت انجنیّا سوامی مندر کے قریب سی سی سڑک کی تعمیر کے لیے 60 لاکھ روپے اور کالونیوں میں مختلف ترقیاتی کاموں کے لیے 45 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے ٹھیکہ داروں کو ہدایت دی کہ تمام کام معیاری طریقے سے اور مقررہ مدت میں مکمل کر کے متعلقہ محکموں کے حوالے کیے جائیں۔اس موقع پر ضلع پنچایت کے سابق صدر توپلّی آر نارائن سوامی، تعلقہ پنچایت کی سابق نائب صدر بالوتی جئے رام، سابق گرام پنچایت صدر جی این سرینواس ریڈی، انجینئر منی کرشنا، شیواپور گنیش، جگدیش، منی ریڈی، سرینواس، توپلّی مدھو سودن ریڈی، کمّا گنٹے منو، اسماعیل، ایل کے آر روی، ایل کے آر رگھوناتھ، کونڈا سندرا ناگراج سمیت بڑی تعداد میں گاؤں کے عوام موجود تھے۔

0/Post a Comment/Comments