Karnataka Janapada Parishad Marks Tenth Anniversary with ‘Kajappa Dashamana Utsav’ مقصود افضل جاگیردار سمیت ممتاز شخصیات اعزازات سے نوازے جائیں گے

کنڑ لوک ادب اور عوامی ثقافت کا دس سالہ سفر مکمل

کنڑ جنپدا پریشد کی دسویں سالگرہ پر ’’کاجپّا دشمان اُتسو‘‘ کا انعقاد

کلبرگی، 4 فروری (حقیقت ٹائمز)

کنڑ جنپدا پریشد (کے جے پی) کے قیام کی دسویں سالگرہ کے موقع پر لوک ادب اور عوامی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ایک خصوصی تقریب ’’کاجپّا دشمان اُتسو‘‘ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ تقریب 5 فروری بروز بدھ صبح 10:30 بجے کنڑ سوورنا بھون، کلبرگی میں منعقد ہوگی۔اس بات کا اعلان کنڑ جنپدا پریشد کے ضلعی صدر ایم۔ بی۔ ننگپا اور جنرل سیکریٹری ایچ۔ بی۔ پٹیل نے ایک مشترکہ صحافتی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر لوک ساہتیہ سے وابستہ فنکاروں کو اعزازات سے نوازا جائے گا، فنونِ لطیفہ کی نمائش منعقد کی جائے گی اور کے جے پی نارتھ زون کے عہدیداروں کی تقریبِ تہنیت بھی رکھی گئی ہے۔تقریب کی صدارت ڈاکٹر دکشائنی ایس۔ اپّا (شرن بسویشور ودیا وردھک سنگھ) کریں گی، جبکہ ڈاکٹر اپاراؤ دیوی مُتیا مہاراج (سری مہالکشمی پیٹھا)، سرینیواس سرڈگی اور ایم ایل اے الم پربھو پاٹل مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔اس موقع پر لوک ادب کے ممتاز مصنفین اور سرپرستوں کو دسویں سالانہ فیسٹیول ایوارڈ سے نوازا جائے گا، جن میں اے۔ کے۔ رامیشور، ڈاکٹر سوامی راو کلکرنی، ڈاکٹر سری شیل نگرالا، ڈاکٹر سی۔ سی۔ ننگنا، پروفیسر شوبھا دیوی چکّی، ڈاکٹر شرن اپّا مالجے، ایس۔ پی۔ سلادا، معروف قانون داں اور لوک ادب کے سرپرست مقصود افضل جاگیردار اور پی۔ منو ساگر شامل ہیں۔اسی طرح مختلف شعبۂ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو دسویں جوبلی ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا۔ ان میں چندرکانت گڈگی (تعلیم)، بسواراج کونیک (کتاب اشاعت)، ڈاکٹر چنویر پٹیل (صحت)، ڈاکٹر ڈی۔ جی۔ ساگر (سماجی خدمات)، سبھاش چندر نائکواڑ (تعلیم) اور وجئے شرتھ سنگن (انجینئرنگ) شامل ہیں۔پریس کانفرنس کے موقع پر کنڑ جنپدا پریشد نارتھ زون کے صدر پربھا کے پٹنکر اور سیکریٹری ملیکارجن تلوار بھی موجود تھے۔

0/Post a Comment/Comments