ملک کے بینک کھاتوں میں اربوں روپے غیر نامزد حالت میں جمع
آر بی آئی کی زیر تحویل رقم کے دعوے کے لیے قانونی وارثوں سے دستاویزات جمع کرانے کی اپیل
سرینواس پور 25 اکتوبر ( شبیر احمد)
ملک کے مختلف بینک کھاتوں میں تقریباً 79,000 کروڑ روپے بغیر نامزدگی کے پڑے ہوئے ہیں، جنہیں ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے اپنی تحویل میں رکھا ہے۔ قانونی وارث ضروری دستاویزات جمع کر کے یہ رقم حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ بات کولار ضلع کے لیڈ بینک مینیجر مہادیو ایس جوشی نے بتائی۔وہ شگیہلی گاؤں یلدو، تعلقہ سرینواس پور میں کولار ضلع لیڈ بینک اور بینک آف بروڈا شگیہلی برانچ کے اشتراک سے منعقدہ گاہکوں نہ ملنے والی جمع رقم کے تصفیہ مہم سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ جو صارفین دس سال سے اپنے بینک کھاتوں میں کوئی لین دین نہیں کر رہے ہیں، وہ اپنے کھاتے فعال (ایکٹیویٹ) کرنے کے لیے کے وائی سی دستاویزات کو تجدید (اپڈیٹ) کریں۔بینک آف بروڈا شگیہلی برانچ کے مینیجر بالاکرشنا نے کہا کہ ہر صارف کو پردھان منتری جیون جیوٹی بیمہ یوجنا (پی ایم جی جے پی وائی)، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی) اور اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی ) جیسی مختلف سماجی تحفظ اسکیموں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کے لیے کم شرح سود پر قلیل مدتی اور طویل مدتی زرعی قرضے دستیاب ہیں۔ اسی طرح اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو تعلیمی قرضے سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔اس موقع پر مالیاتی و معاشی مشیر جی وینکٹیش، کولتور گرام پنچایت کے پی ڈی او رمیش کمار، سابق نائب صدر اپوکنٹے چنگپا، ممبر وینکٹیشپا، یلدو گرام پنچایت کے رکن ایس ٹی نارائن سوامی، بینک کے اسسٹنٹ مینیجر نریندر، کیشئر رمیش، کلرک سبرامنی، نلینی اور مالا بھی موجود تھے۔
9902818916
ReplyDeletePost a Comment