مسکان ایس کی شاندار تعلیمی کامیابی
پریسیڈنسی یونیورسٹی کے کانوکیشن میں ایم ٹیک میں امتیازی سند حاصل
بنگلورو، 30 نومبر (حقیقت ٹائمز)
پریسیڈنسی یونیورسٹی، راجناکنٹے (یلہنکا کیمپس)، بنگلورو میں منعقد سالانہ کانوکیشن تقریب میں مسکان ایس نے ایم ٹیک (الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن) میں 96 فیصد نمبرات حاصل کر کے امتیازی کامیابی درج کی۔ اُنہیں یہ ڈگری ڈین آف اسکول آف انجینئرنگ ڈاکٹر عبدالشریف اور ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر شوشیل انادیمی کے ہاتھوں تفویض کی گئی۔اس موقع پر ریاست کے گورنر جناب تھاور چند گہلوٹ اور وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر سدھاکر بھی خصوصی مہمانانِ تقریب میں شامل تھے۔مسکان ایس نے اپنی اعلیٰ کارکردگی کے ذریعے ادارے اور خاندان کا نام روشن کیا۔ وہ بنیادی طور پر ایک زرعی پس منظر رکھنے والے گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہوں نے اپنی بی ٹیک کی تعلیم حیدرآباد میں مکمل کی جبکہ ایم ٹیک کی ڈگری پریسیڈنسی یونیورسٹی سے حاصل کی۔مسکان ایس نے اپنی ذہانت اور محنت کے بل پر کے ایس ای ٹی بھی کامیابی سے پاس کیا۔ انہوں نے اپنی تعلیم کے دوران کالج کی جانب سے تائیوان میں اسٹڈی ٹور میں بھی حصہ لیا، جس کی رہنمائی مسٹر سہیل احمد (پریسیڈنسی یونیورسٹی) نے کی۔مسکان ایس، ریٹائرڈ ریلوے ڈیپارٹمنٹ کے ملازم میر عبدالرحمن کی پوتی اور اے۔ شامی (سی آر پی ایف) کی صاحبزادی ہیں۔ ان کے والد نے ہی انہیں اعلیٰ تعلیم کے لیے ہمیشہ حوصلہ دیا، جس کے نتیجے میں وہ ایک شاندار اور نمایاں طالبہ کے طور پر اُبھریں۔مسکان کی اس کامیابی پر خاندان، اساتذہ، اور پریسیڈنسی یونیورسٹی کے انتظامیہ نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔
Muskan S Shines with Academic Distinction at Presidency University M.Tech Convocation
Bengaluru, November 30 (Haqeeqat Times):
Muskan S has achieved remarkable success in her Master of Technology (Electronics and Communication) at Presidency University, Rajanakunte (Yelahanka Campus), Bengaluru, securing 96 percent marks with distinction. The degree was conferred upon her by Dr. Abdul Sharif, Dean of the School of Engineering, and Dr. Shusheel Anadimi, Associate Dean, during the university’s annual convocation ceremony.The event was graced by Karnataka Governor Thaawarchand Gehlot and Minister for Higher Education Dr. Sudhakar as chief guests. Muskan, hailing from an agricultural background, completed her Bachelor of Technology in Hyderabad before pursuing her M.Tech at Presidency University.Displaying exceptional dedication and academic excellence, she also cleared the Karnataka State Eligibility Test (KSET). During her academic journey, Muskan participated in a study tour to Taiwan organized by the university under the guidance of Mr. Suhail Ahmed.She is the granddaughter of retired Railway Department employee Mir Abdul Rahman and the daughter of A. Shami, who serves in the CRPF. Her family, faculty, and the university administration expressed immense pride and joy over her outstanding achievement.
Post a Comment