سماجی و تعلیمی سروے میں نئی سہولت کا آغاز
عوام اب گھر بیٹھے آن لائن خود اپنی معلومات درج کر سکیں گے
بنگلورو، 4 اکتوبر (حقیقت ٹائمز)
کرناٹک میں ریاست گیر سطح پر جاری سماجی و تعلیمی سروے کے دوران عوام کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت شہری اب اپنے گھروں سے ہی آن لائن خود اپنی معلومات درج اور خود تصدیق کر سکتے ہیں۔ریاستی حکومت نے تمام شہریوں کی سماجی و تعلیمی حالت کے بارے میں درست اور مکمل معلومات حاصل کرنے کے مقصد سے یہ سروے شروع کیا ہے، جو 7 اکتوبر تک جاری رہے گا۔حکومت کی جانب سے مقرر کردہ گنتی کار گھروں کا دورہ کر کے سروے کا کام انجام دے رہے ہیں، تاہم عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت نے ایک آن لائن پورٹل کا آغاز کیا ہے، جس کے ذریعے ہر شہری خود بھی اپنی معلومات درج کر سکتا ہے۔عوام
https://kscbcselfdeclaration.karnataka.gov.in/
ویب سائٹ پر جا کر
Self Declaration
کے ذریعہ اپنی معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔
ویب سائٹ پر جانے کے بعد شہری یا سٹیزن کرکے لاگ ان کا انتخاب کرنا ہوگا، جس کے بعد موبائل نمبر درج کرنے پر ایک OTP موصول ہوگا۔ یہ OTP داخل کرنے کے بعد شہری اپنے سروے کی حیثیت معلوم کر سکتے ہیں — یعنی آیا ان کا سروے مکمل ہوچکا ہے یا ابھی باقی ہے۔اگر سروے ابھی نہیں ہوا ہے، تو "نیا سروے شروع کریں" کے آپشن پر کلک کر کے فارم بھرا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے گھر پر چسپاں کردہ اسٹیکر میں درج UHID نمبر درج کرنا ہوگا، اور اس کے بعد متعلقہ معلومات فراہم کرنی ہوں گی۔سروے کے لیے شناختی دستاویزات کی ضرورت ہوگی، جن میں راشن کارڈ، آدھار کارڈ، ووٹر آئی ڈی کارڈ، اور اگر معذور ہوں تو معذوری کا سرٹیفکیٹ یا UID کارڈ شامل ہیں۔تمام معلومات درج کرنے کے بعد موبائل پر تصدیقی پیغام موصول ہوگا، جس سے پتہ چلے گا کہ آپ کا سروے کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے۔حکومت نے کہا ہے کہ اس سہولت کے ذریعے عوام کو سروے ٹیم کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا، اور وہ اپنی سہولت کے مطابق، کسی بھی جگہ سے اپنی معلومات درج کر سکتے ہیں۔ اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ معلومات زیادہ درست اور شفاف انداز میں جمع ہو سکیں گی۔
Yasmeen banu
ReplyDeleteAgar UHID Na Ho To Kaise Fill Karen
ReplyDeleteA Survey ka matalab kya hai aur kisstarha karna hai
ReplyDeleteData is not fetching after aadhar authentication
ReplyDeletePost a Comment