کرناٹک گرامینا بینک میں بڑے پیمانے پر بھرتی کا اعلان
کل 1425 اسامیوں پر اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب
بنگلورو، 13 ستمبر (حقیقت ٹائمز)
کرناٹک گرامینا بینک نے بڑے پیمانے پر بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔ بینک کے مطابق مختلف زمروں میں کل 1425 اسامیوں پر تقرری کی جائے گی۔ ان میں 800 دفتری معاون (کلرک)، 500 معاون منتظم (افسر درجہ اوّل) اور 125 منتظم (افسر درجہ دوم) شامل ہیں۔اہل امیدوار اپنی درخواستیں آن لائن داخل کرسکتے ہیں۔درخواست دینے کے لیے بنیادی اہلیت کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے فراغت ہے، ساتھ ہی کنڑا زبان پر عبور لازمی قرار دیا گیا ہے۔ عمر کی حد عہدوں کے لحاظ سے مقرر کی گئی ہے۔ دفتری معاون کے لیے عمر 18 سے 28 برس، معاون منتظم کے لیے 18 سے 30 برس، اور منتظم کے لیے 21 سے 32 برس کے درمیان ہونی چاہیے۔ محفوظ زمروں کے امیدواروں کو سرکاری ضابطوں کے مطابق رعایت دی جائے گی۔ درخواست فیس عام اور او بی سی امیدواروں کے لیے 850 روپے، جبکہ درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل اور معذور امیدواروں کے لیے 175 روپے مقرر کی گئی ہے۔انتخابی عمل تین مرحلوں پر مشتمل ہوگا ،جس میں ابتدائی امتحان ، مرکزی امتحان اور بالمشافہ گفتگو (انٹرویو) شامل ہے ۔ابتدائی امتحان میں منطق اور ریاضی سے متعلق سوالات پوچھے جائیں گے۔ اس امتحان میں 80 سوالات شامل ہوں گے جنہیں 45 منٹ میں حل کرنا ہوگا۔ کامیاب امیدواروں کو مرکزی امتحان کے لیے بلایا جائے گا اور اس کے بعد انٹرویو ہوگا۔ منتخب امیدواروں کو پرکشش مشاہرے اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ دفتری معاون کے لیے ماہانہ تقریباً 35 سے 37 ہزار روپے، معاون منتظم کے لیے 75 سے 77 ہزار روپے، اور منتظم کے لیے 65 سے 67 ہزار روپے مشاہرہ مقرر ہے۔
karnatakagrameenabank.com
I'm interested in this job 9916113895
ReplyDeletePost a Comment