Daniyal Modern School Bengaluru Felicitates SSLC Top Achievers دانیال ماڈرن اسکول میں ایس ایس ایل سی کامیاب طلبہ کا اعزاز

گووندپورہ کے دانیال ماڈرن اسکول میں ایس ایس ایل سی کامیاب طلبہ کی تہنیت

محنت، دیانت اور یکسوئی ہی کامیابی کی کلید: عائشہ بانو

بنگلورو، 9 مئی (حقیقت ٹائمز)

طلبہ کو اپنے روشن مستقبل کیلئے محنت، دیانت اور تعلیمی یکسوئی کو اپنانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار ویسٹ کمپنی کی پراجکٹ منیجر عائشہ بانو نے گووندپورہ کے دانیال ماڈرن اسکول میں ایس ایس ایل سی امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں منعقد تہنیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کی کامیابی اساتذہ کی محنت، والدین کی دعاؤں اور اسکول انتظامیہ کی بہتر رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ مسلسل جدوجہد اور لگن کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔اسکول کے سکریٹری مسعود حسین نے طلبہ اور والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دیں اور انہیں موبائل فون کے غیر ضروری استعمال سے دور رکھیں تاکہ وہ مکمل توجہ کے ساتھ تعلیم حاصل کرسکیں۔اسکول کی چیرپرسن شاہین تاج نے اپنے خطاب میں طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھاریں اور تعلیم کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرکے اسکول، والدین اور ملک کا نام روشن کریں۔اس موقع پر فرحین تاج نے بھی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طلبہ کو اعلیٰ مقاصد کے حصول کیلئے محنت جاری رکھنے کی تلقین کی۔تقریب کے دوران ایس ایس ایل سی میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو مہمانوں کے ہاتھوں مومنٹو پیش کیے گئے، جبکہ اساتذہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی بھی تہنیت و عزت افزائی کی گئی۔حمیرا بانو کے اظہارِ تشکر کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

Pics: N Zaheer Anser

0/Post a Comment/Comments