Mansoor Ali Khan Backs Retaining "Arabic College" Metro Station Name منصور علی خان کا اعلان، عربی کالج کی دیرینہ شناخت کے لیے نمائندگی کریں گے

عربی کالج میٹرو اسٹیشن کا نام برقرار رکھنے کا مطالبہ

منصور علی خان کی حمایت، متعلقہ حکام سے نمائندگی کی یقین دہانی

بنگلورو 12 نومبر (حقیقت ٹائمز)

شہر کے معروف عربی کالج علاقے میں زیرِ تعمیر میٹرو اسٹیشن کا نام تبدیل کرنے کے بجائے ’’عربی کالج میٹرو اسٹیشن‘‘ ہی برقرار رکھنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔ اس سلسلے میں مقامی باشندوں کے ایک وفد نے رکن راجیہ سبھا منصور علی خان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں یادداشت پیش کی اور اس معاملے میں مؤثر نمائندگی کی اپیل کی۔وفد کے اراکین نے منصور علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ ایک طویل عرصے سے عربی کالج کے نام سے معروف ہے اور اس کی اپنی تاریخی و علاقائی شناخت ہے۔ ایسے میں یہاں قائم کیے جانے والے میٹرو اسٹیشن کا نام بھی اسی معروف شناخت کے مطابق ’’عربی کالج‘‘ رکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے نام کی تبدیلی کے امکان پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مقامی عوام کے جذبات اور علاقے کی دیرینہ شناخت کو ملحوظ رکھتے ہوئے عربی کالج کا نام برقرار رکھا جائے۔اس موقع پر منصور علی خان نے بھی عربی کالج میٹرو اسٹیشن کا نام برقرار رکھنے کے مطالبے کی حمایت کی اور وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس معاملے میں متعلقہ حکام سے نمائندگی کرتے ہوئے ضروری اقدامات کے لیے تعاون کریں گے۔ملاقات کے دوران یاسین خمینی، عبدالحفیظ خالد، باقر، ارشاد پاشا، برہان اور دیگر افراد موجود تھے۔

1/Post a Comment/Comments

  1. We want bridge near railway gate that is more important than the name daily public is suffering wasting time standing to cross the railway gate

    ReplyDelete

Post a Comment