داونگیرے کی ڈاکٹر نہال فاطمہ اور ڈاکٹر روشانہ نے بی ڈی ایس مکمل کر لیا
گریجویشن ڈے پر باپو جی آڈیٹوریم میں اسناد تفویض، اہلِ خانہ اور معززین کی مبارکباد
داونگیرے، 14 نومبر (الطاف رضوی)
شہر کی دو ہونہار طالبات ڈاکٹر نہال فاطمہ اور ڈاکٹر روشانہ کو میڈیکل تعلیم کی تکمیل پر گریجویشن ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں تعلیمی اسناد سے نوازا گیا۔ باپو جی آڈیٹوریم میں منعقدہ اس تقریب میں دونوں طالبات کو ان کی تعلیمی کامیابی پر ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ڈاکٹر نہال فاطمہ، شہر کے معروف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ عبدالناصر یو ایچ کی صاحبزادی ہیں، جبکہ ڈاکٹر روشانہ تنظیم المسلمین فنڈ اسوسی ایشن کے سابق سکریٹری شہنواز خان کی دختر ہیں۔ دونوں نے بیچلر آف ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس) کی تعلیم مکمل کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔اس موقع پر دونوں طالبات کے والدین کے علاوہ شہر کے معروف ملی و سماجی ادارے کے بانی و صدر یو ایم منصور علی بھی موجود تھے۔دونوں طالبات کی اس تعلیمی کامیابی پر اہلِ خانہ، رشتہ داروں، دوست احباب اور شہر کی مختلف ملی و سماجی شخصیات کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کی کامیابی کو شہر کے لیے باعثِ مسرت قرار دیا جا رہا ہے۔
Post a Comment