Steel Water Bottles Distributed Among Government School Students سرکاری اسکولوں کے طلبہ میں اسٹیل کی بوتلیں تقسیم

الکل کے سرکاری پرائمری اسکولوں کے طلبہ میں اسٹیل کی پانی کی بوتلیں تقسیم

راجو بورا کی جانب سے مفت بوتلوں کی فراہمی، پلاسٹک کے بجائے اسٹیل استعمال کرنے کی اپیل

الکل 3 اکتوبر (سلیمان چوپدار)

 شہر کے معروف تاجر اور سماجی خدمت گار راجو بورا کی جانب سے شہر اور تعلقہ کے سرکاری پرائمری اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات میں پینے کے پانی کے لیے اسٹیل کی بوتلیں مفت تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر راجو بورا نے بچوں سے اپیل کی کہ پلاسٹک کی بوتلوں کے بجائے اسٹیل کی بوتلوں کا استعمال کرتے ہوئے پانی پیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔راجو بورا گزشتہ کئی برسوں سے سرکاری اسکولوں میں طلبہ و طالبات میں ہزاروں نوٹ بکس مفت تقسیم کرتے آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ فٹ پاتھ پر کاروبار کرنے والے تاجروں میں چھتریاں تقسیم کرنے کے ساتھ سردی کے موسم میں بزرگوں اور ضرورت مند افراد میں گرم کپڑے بھی تقسیم کرتے رہے ہیں۔اسی طرح وہ غریب اور یتیم افراد کے لیے مختلف علاقوں میں گاڑی کے ذریعے کھانا پہنچانے اور لنگر کا اہتمام بھی کرتے رہے ہیں۔ مقامی سطح پر ان کی جانب سے سماجی خدمت اور ضرورت مند افراد کی مدد کا سلسلہ جاری ہے۔

0/Post a Comment/Comments