Salma K. Faheem Posted as Secretary, Minority Welfare Department سلمیٰ کے فہیم اقلیتی بہبود کی نئی سکریٹری مقرر

سلمیٰ کے فہیم کو اقلیتی بہبود کی ذمہ داری، 4 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ

حکومت نے انتظامی سطح پر اہم تقرریوں کے احکامات جاری کیے

بنگلورو، 3 اکتوبر (حقیقت ٹائمز)

 کرناٹک حکومت نے انتظامی سطح پر اہم ردوبدل کرتے ہوئے 4 آئی اے ایس افسران کے تبادلے اور نئی ذمہ داریوں سے متعلق احکامات جاری کیے ہیں۔ ان میں سلمیٰ کے فہیم کی محکمہ اقلیتی بہبود کی سکریٹری کی حیثیت سے تقرری بھی شامل ہے۔سرکاری حکم نامے کے مطابق سلمیٰ کے فہیم، جو محکمہ محنت کی سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں، کو فوری اثر سے محکمہ اقلیتی بہبود کی سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ وہ منوج جین، آئی اے ایس کی جگہ ذمہ داری سنبھالیں گی۔اسی حکم نامے کے تحت املان آدتیہ بسواس، آئی اے ایس کو بنگلورو ڈویژن کے علاقائی کمشنر کے عہدے سے منتقل کرکے محکمہ محنت کا پرنسپل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔پنکج کمار پانڈے، آئی اے ایس کو محکمہ دیہی ترقی و پنچایت راج کا پرنسپل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں محکمہ انتظامی اصلاحات و عملہ کے ای۔حکمرانی شعبے کے پرنسپل سکریٹری کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے۔کیپٹن ڈاکٹر راجندر کے، آئی اے ایس کو فوری اثر سے بنگلورو ڈویژن کا علاقائی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ املان آدتیہ بسواس کی جگہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔

0/Post a Comment/Comments