محمد نعیم مومن کو کرناٹک وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو افسر کا اضافی چارج
موجودہ ذمہ داری کے ساتھ نئی انتظامی ذمہ داری، الیاس احمد اسامدی کی چھٹی کے باعث تقرری
بنگلورو، 29 ستمبر (حقیقت ٹائمز)
کرناٹک حکومت نے محمد نعیم مومن، کے۔اے۔ایس (سینئر گریڈ) کو کرناٹک ریاستی وقف بورڈ، بنگلورو کے چیف ایگزیکٹیو افسر کے عہدے کا اضافی چارج سونپنے کا حکم جاری کیا ہے۔محمد نعیم مومن اس وقت گریٹر بنگلورو اتھارٹی کے تحت بنگلورو نارتھ سٹی کارپوریشن کے جوائنٹ کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔یہ تقرری انتظامی مفاد کے پیش نظر فوری اثر سے عمل میں لائی گئی ہے۔ریاستی وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو افسر الیاس احمد اسامدی، کے۔اے۔ایس (سپر ٹائم اسکیل) کے چھٹی پر جانے کے باعث یہ عہدہ خالی ہوا تھا۔
Post a Comment