Malappa Malagavi Gets Leadership Role in Asha Deep آشا دیپ میں ملپا مالگاوی کو نئی ذمہ داری

آشا دیپ معذور سیوا ابھیوردھی سنستھا میں نئی قیادت کا اعلان

ملپا مالگاوی کو دوسری سطح کی قیادت کی ذمہ داری، سلیمان چوپدار سمیت دیگر ذمہ داران کی مبارکباد

الکل 3 اکتوبر (سلیمان چوپدار) 

ضلع کی معروف سماجی تنظیم آشا دیپ معذور سیوا ابھیوردھی سنستھا گزشتہ 22 سالوں سے معذور بچوں، طلبہ و طالبات اور دیگر ضرورت مند افراد کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف خدمات انجام دے رہی ہے۔ تنظیم کے بانی و صدر راگو ہبلی نے اعلان کیا کہ تنظیم کی دوسری سطح کی قیادت کی ذمہ داری ملپا مالگاوی کو سونپی گئی ہے۔تنظیم کی مشاورتی کمیٹی کے رکن سلیمان چوپدار نے ملپا مالگاوی کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ملپا مالگاوی گزشتہ 6 سالوں سے ڈیولپمنٹ سروس آرگنائزیشن میں فنڈ ریزنگ مینیجر کی حیثیت سے ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں اور تنظیم کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آشا دیپ معذور سیوا ابھیوردھی سنستھا کے تحت معذور افراد کے لیے رہائشی مرکز، معذور بچوں کے لیے اسکول، ذہنی و جسمانی طور پر معذور بچوں کا تربیتی مرکز اور خواتین کے لیے دلاسہ مرکز سمیت مختلف خدمات گزشتہ 22 سالوں سے انجام دی جارہی ہیں۔سلیمان چوپدار نے امید ظاہر کی کہ ملپا مالگاوی کی قیادت میں تنظیم کی فلاحی سرگرمیوں کو مزید وسعت ملے گی اور ضرورت مند افراد تک خدمات کو مؤثر انداز میں پہنچانے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر تنظیم کے رکن سلیم مدگل، اسٹاف اور دیگر کارکنان موجود تھے۔

0/Post a Comment/Comments