عالمی یومِ معمرین پر کلبرگی کے خواجہ فریدالدین انعامدار کو ایوارڈ
سماجی و اردو خدمات کے اعتراف میں ضلع انتظامیہ اور ضلع پنچایت کی تہنیت
کلبرگی، یکم اکتوبر (حقیقت ٹائمز)
عالمی یومِ معمرین کے موقع پر کلبرگی کے معروف سماجی کارکن اور اردو زبان و ادب کے خادم خواجہ فریدالدین انعامدار کو ان کی سماجی اور اردو خدمات کے اعتراف میں ضلع انتظامیہ کلبرگی اور ضلع پنچایت کی جانب سے تہنیت پیش کرتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔یکم اکتوبر 2026 کو منعقدہ پروگرام کے دوران ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے رکن سکریٹری سرینواس ماولے اور سینئر سٹیزن افسر صادق حسین نے خواجہ فریدالدین انعامدار کو اعزاز پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔خواجہ فریدالدین انعامدار کی سماجی سرگرمیوں اور اردو زبان کے فروغ کے لیے ان کی خدمات پر انہیں یہ اعزاز دیا گیا۔ ایوارڈ ملنے پر ان کے احباب، متعلقین اور چاہنے والوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت و سلامتی، درازیٔ عمر اور سماجی خدمات میں مزید برکت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Post a Comment