گلبرگہ میں 11 اکتوبر کو ’’حرفِ سخن‘‘ کے نام سے شعری و ادبی نشست
طرحی مشاعرے میں ابھرتے شعراء و فنکاروں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع
گلبرگہ 4 اکتوبر (رہبر تماپوری)
شہر گلبرگہ میں اردو زبان و ادب کے فروغ اور ابھرتے ہوئے قلم کاروں کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے ریزونیٹ اوپن مائیک، گلبرگہ کے زیرِ اہتمام 11 اکتوبر 2026، بروز اتوار، ہیومن ایج گلشنِ اطفال اسکول، گلبرگہ میں شعری و ادبی نشست ’’حرفِ سخن‘‘ منعقد کی جائے گی۔اس ادبی نشست میں طرحی مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جس کے لیے مصرعِ طرح ’’خاموشی اچھی نہیں، انکار ہونا چاہیے‘‘ مقرر کیا گیا ہے۔ منتظمین نے اہلِ سخن سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ مصرعِ طرح پر اپنے اشعار پیش کریں۔ تاہم، جن شعراء کے پاس اس مصرعِ طرح پر کلام موجود نہیں، وہ اپنی پسند کا کوئی بھی کلام پیش کر سکتے ہیں۔منتظمین کے مطابق نشست کے انعقاد کا مقصد مقامی اور ابھرتے ہوئے شعراء و فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں اپنے فن کے اظہار کے لیے ایک مناسب پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔نشست میں شرکت اور کلام پیش کرنے کے خواہش مند شعراء و فنکاروں کے ناموں کا اندراج جاری ہے۔ منتظمین نے گلبرگہ اور نواحی علاقوں کے باذوق شہریوں، اساتذہ، طلبہ اور ادب سے دلچسپی رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ نشست میں شرکت کرکے ابھرتے ہوئے قلم کاروں کی حوصلہ افزائی کریں۔شرکت اور نام کے اندراج کے لیے مزمل احمد سے 7676230900 اور سیدہ فلزاتسکین سے 7760307860 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
Post a Comment