Gandhi Jayanti Observed at Information Department محکمہ اطلاعات میں گاندھی جینتی منائی گئی

محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ میں گاندھی جینتی کی تقریب

کمشنر ایم۔ این۔ انوچیت نے مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کو خراجِ عقیدت پیش کیا

بنگلورو، 2 اکتوبر (حقیقت ٹائمز)

گاندھی جینتی کے موقع پر محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے کمشنر ایم۔ این۔ انوچیت نے جمعرات کو محکمہ کے احاطے میں مہاتما گاندھی اور سابق وزیرِ اعظم لال بہادر شاستری کی تصاویر پر پھول نچھاور کرکے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں انہوں نے محکمہ کے احاطے میں نصب مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گلپوشی کی۔

اس موقع پر محکمہ کے جوائنٹ ڈائریکٹرز سی۔ آر۔ نوین، منجوناتھ ڈولّین اور سدّیشورپا جے۔ بی۔، ڈپٹی ڈائریکٹرز رام لنگپا اور شافعی سعدالدین، انتظامی افسر ایم۔ کے۔ کرن سمیت دیگر افسران اور عملہ موجود تھا۔

0/Post a Comment/Comments