Dual Desks Provided to Government Urdu Schools in Bidar بیدر کے اردو اسکولوں میں ڈوئل ڈیسک کی فراہمی

سرکاری اردو اسکولوں میں طلبہ کی سہولت کے لیے ڈوئل ڈیسک تقسیم

بیدر شمال اور بیدر جنوب کے مختلف اسکولوں کو محکمہ تعلیم کی جانب سے ڈیسک فراہم

بیدر، 4 اکتوبر (محمد یوسف رحیم بیدری)

محکمہ تعلیماتِ ابتدائی اسکول، بیدر کے دفتر بی ای او کے مطابق ضلع کے مختلف سرکاری کنڑا، ہندی، اردو اور مراٹھی اسکولوں میں محکمہ کی جانب سے ڈوئل ڈیسک تقسیم کیے گئے ہیں۔ ان ڈیسک میں تین نشستوں اور چار نشستوں والے ڈیسک شامل ہیں۔بیدر شمال اور بیدر جنوب کے مختلف سرکاری اردو اسکولوں میں بھی ڈوئل ڈیسک فراہم کیے گئے ہیں۔ سرکاری اردو ایچ پی ایس مالیگاؤں کو 3، سرکاری اردو ایل پی ایس مرزا پور (کے) کو 5، سرکاری گرلز اردو ایچ پی ایس منیار تعلیم بیدر کو 4، سرکاری اردو ایچ پی ایس ہلدکھیری بیدر کو 3، سرکاری اردو ایچ پی ایس چٹہ کو 12، سرکاری اردو ایچ پی ایس زمستاں پور کو 5 اور سرکاری اردو ایچ پی ایس سندول کو 7 ڈوئل ڈیسک دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مذکورہ تمام ڈوئل ڈیسک دسہرہ کی تعطیلات، جو 3 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک ہیں، شروع ہونے سے قبل متعلقہ اسکولوں تک پہنچا دیے گئے ہیں۔متعلقہ اسکولوں کے اولیائے طلبہ نے ڈوئل ڈیسک کی فراہمی پر حکومت اور محکمہ تعلیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے طلبہ کے لیے نشست و برخاست میں سہولت ہوگی اور سرکاری اسکولوں میں تعلیمی ماحول مزید بہتر ہوگا۔واضح رہے کہ اردو کے علاوہ دیگر زبانوں کے سرکاری اسکولوں کو بھی طلبہ کی تعداد کے مطابق مختلف تعداد میں ڈوئل ڈیسک فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ ڈوئل ڈیسک محکمہ اسکولی تعلیم کے کمشنر دفتر، بنگلورو کی جانب سے بیدر کے مختلف سرکاری اسکولوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

0/Post a Comment/Comments