Dr. Vode P. Krishna Selected for 2026 Mahatma Gandhi Seva Award ڈاکٹر ووڈے پی۔ کرشنا مہاتما گاندھی سیوا ایوارڈ کے لیے منتخب

ڈاکٹر ووڈے پی۔ کرشنا 2026 کے ’مہاتما گاندھی سیوا ایوارڈ۔ کرناٹک‘ کے لیے منتخب 

مختلف شخصیات کی خدمات کے جائزے کے بعد انتخابی کمیٹی کا متفقہ فیصلہ، حکومت نے سفارش منظور کی

بنگلورو، یکم اکتوبر (حقیقت ٹائمز)

کرناٹک حکومت کے محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کی جانب سے گاندھی جینتی کے موقع پر ہر سال دیے جانے والے باوقار ’’مہاتما گاندھی سیوا ایوارڈ۔ کرناٹک‘‘ کے لیے معروف سماجی خدمت گار ڈاکٹر ووڈے پی۔ کرشنا کا 2026 کے لیے متفقہ طور پر انتخاب کیا گیا ہے۔محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کی جانب سے ریاست بھر میں گاندھی جینتی کو بامقصد انداز میں منانے کے ساتھ ساتھ مہاتما گاندھی کے اصولوں اور نظریات پر عمل کرتے ہوئے سماجی خدمات انجام دینے والی ممتاز شخصیات یا اداروں کو اس ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ریٹائرڈ ہائی کورٹ جج ٹی۔ جی۔ شیوشنکرے گوڑا کی صدارت میں تشکیل دی گئی انتخابی کمیٹی نے 23 ستمبر 2026 کو منعقدہ اجلاس میں ایوارڈ کے لیے موصول ہونے والی نامزدگیوں کا جائزہ لیا۔ کمیٹی نے مجموعی طور پر شامل 6 اداروں اور 24 شخصیات کی اہلیت، خدمات اور دیگر متعلقہ تفصیلات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹر ووڈے پی۔ کرشنا کو 2026 کے ’’مہاتما گاندھی سیوا ایوارڈ۔ کرناٹک‘‘ کے لیے متفقہ طور پر منتخب کیا۔ریاستی حکومت نے انتخابی کمیٹی کی رپورٹ اور سفارش کو منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر ووڈے پی۔ کرشنا کے لیے اس باوقار ایوارڈ کے اعلان پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

0/Post a Comment/Comments