دسہرہ و دیوالی کے موقع پر سولاپور ڈویژن کی 102 خصوصی ٹرینیں
ممبئی، چنئی، لاتور اور کلبرگی کے درمیان اضافی سفری سہولت، ریزرویشن 27 ستمبر
سولاپور، 26 ستمبر (جی چندراکانتھ)
دسہرہ اور دیوالی کے تہواروں کے دوران مسافروں کی اضافی بھیڑ کو مدنظر رکھتے ہوئے وسطی ریلوے کے سولاپور ڈویژن نے مختلف مقامات کے درمیان 102 خصوصی ٹرینوں کے سفر چلانے کا اعلان کیا ہے۔ سولاپور ڈویژن کے محکمہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ان خصوصی ٹرینوں کے ذریعے ممبئی، چنئی، لاتور، کولہاپور اور کلبرگی کے درمیان اضافی سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔ممبئی–چنئی ہفتہ وار خصوصی ٹرین:ٹرین نمبر 01015 چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس ممبئی سے چنئی بیچ کے لیے 14 اکتوبر سے 18 نومبر 2026 تک ہر بدھ کو رات 12 بج کر 35 منٹ پر روانہ ہوگی اور اسی دن رات 11 بج کر 30 منٹ پر چنئی بیچ پہنچے گی۔ اس کے 6 سفر ہوں گے۔واپسی میں ٹرین نمبر 01016 چنئی بیچ سے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس ممبئی کے لیے 15 اکتوبر سے 19 نومبر تک ہر جمعرات صبح 4 بجے روانہ ہوگی اور اگلے دن صبح 4 بجے ممبئی پہنچے گی، جس کے بھی 6 سفر ہوں گے۔یہ ٹرین دادَر، تھانے، کلیان، لونا والا، پونے، داؤنڈ، کرڈوواڑی، سولاپور، کلبرگی، وادی، کرشنا، رائچور، منترالیَم روڈ، اڈونی، گنتکل، گوتی، تاڑپتری، یراگنٹلہ، کڑپہ، راجَم پیٹ، رینِ گنٹہ، ارکونم اور پیرمبور سمیت مختلف اسٹیشنوں پر رکے گی۔ ٹرین میں اے سی سیکنڈ ٹائر کے 2، اے سی تھرڈ ٹائر کے 2 اور 2 سامان و جنریٹر کم بریک وین شامل ہوں گے، جبکہ مجموعی طور پر 22 ایل ایچ بی کوچ ہوں گے۔ممبئی–لاتور خصوصی ٹرین:ٹرین نمبر 01105 چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس ممبئی سے لاتور کے لیے 13 اکتوبر سے 24 نومبر تک ہر منگل اور جمعرات رات 12 بج کر 35 منٹ پر روانہ ہوگی اور اسی دن صبح 11 بج کر 40 منٹ پر لاتور پہنچے گی۔ اس کے 13 سفر ہوں گے۔واپسی میں ٹرین نمبر 01106 لاتور سے ممبئی کے لیے انہی تاریخوں میں ہر منگل اور جمعرات شام 4 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی اور اگلے دن صبح 4 بج کر 10 منٹ پر ممبئی پہنچے گی۔ اس کے بھی 13 سفر ہوں گے۔یہ ٹرین دادَر، تھانے، کلیان، لونا والا، پونے، اڑولی، داؤنڈ، بھیگوان، جیوور، کرڈوواڑی، بارشی ٹاؤن، دھاراشیو اور ہرنگُل اسٹیشنوں پر رکے گی۔ اس میں اے سی تھرڈ ٹائر کے 4، سلیپر کلاس کے 11، جنرل سیکنڈ کلاس کے 5 اور 2 سامان و بریک وین شامل ہوں گے۔ مجموعی طور پر 22 آئی سی ایف کوچ ہوں گے۔
کولہاپور–کلبرگی روزانہ خصوصی ٹرین:ٹرین نمبر 01451 کولہاپور سے کلبرگی کے لیے 10 اکتوبر سے 15 نومبر تک جمعہ کے علاوہ روزانہ صبح 6 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہوگی اور اسی دن شام 4 بج کر 10 منٹ پر کلبرگی پہنچے گی۔ اس کے 32 سفر ہوں گے۔واپسی میں ٹرین نمبر 01452 کلبرگی سے کولہاپور کے لیے اسی مدت میں جمعہ کے علاوہ روزانہ شام 6 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہوگی اور اگلے دن صبح 5 بج کر 40 منٹ پر کولہاپور پہنچے گی۔ اس کے بھی 32 سفر ہوں گے۔یہ ٹرین ہٹکننگلے، جے سنگھ پور، مرج جنکشن، ارگ، بیلنگکی، سلگَر، کَوٹھے مہانکال، لانگر پیٹھ، دھلگاؤں، مہسوبا ڈونگرگاؤں، جاولے، وسود، سانگولا، پنڈھرپور، موڈنِمب، کرڈوواڑی جنکشن، سولاپور اور کلبرگی جنکشن سمیت مختلف اسٹیشنوں پر رکے گی۔ ٹرین میں اے سی تھرڈ ٹائر کے 4، سلیپر کلاس کے 6، جنرل سیکنڈ کلاس کے 6 اور 2 سامان و بریک وین شامل ہوں گے، جبکہ مجموعی طور پر 18 آئی سی ایف کوچ ہوں گے۔ریلوے کے مطابق ان تہوار خصوصی ٹرینوں میں سفر کے لیے خصوصی کرایہ نافذ ہوگا۔ ریزرویشن 27 ستمبر 2026 سے تمام کمپیوٹرائزڈ ریزرویشن مراکز، آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ اور ریل ون ایپ کے ذریعے دستیاب ہوگا۔ریلوے نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے درست اور مجاز ٹکٹ کے ساتھ ہی سفر کریں۔ خصوصی ٹرینوں کے اسٹیشن وار اوقات اور دیگر تفصیلات کے لیے مسافر ریلوے کی معلوماتی ویب سائٹ، ریل ون ایپ یا این ٹی ای ایس ایپ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔سولاپور ڈویژن نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ دسہرہ اور دیوالی کے دوران اپنے اہل خانہ اور عزیزوں سے ملاقات اور سیاحتی مقامات کے سفر کے لیے ان خصوصی ٹرینوں کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔w
Post a Comment