Mohammed Sohaib Appointed TRS Minority Wing State President محمد صہیب ٹی آر ایس اقلیتی ونگ کے ریاستی صدر مقرر

محمد صہیب ٹی آر ایس مسلم اقلیتی ونگ کے ریاستی صدر مقرر

کے کویتا نے تقرری کے احکامات جاری کیے؛ سماجی انصاف اور ہمہ گیر ترقی کے لیے کام کرنے کا عزم

حیدرآباد، 14 ستمبر (حقیقت ٹائمز)

محمد صہیب کو ٹی آر ایس کے مسلم اقلیتی ونگ کا ریاستی صدر مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی سربراہ کے کویتا نے آج تقرری کے احکامات جاری کیے۔محمد صہیب کی ریاستی صدر مسلم اقلیتی ونگ کے عہدے پر تقرری پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات، پارٹی قائدین اور کارکنوں نے انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اپنی تقرری پر محمد صہیب نے پارٹی سربراہ کے کویتا سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ان پر جو اعتماد ظاہر کیا ہے، وہ اسے ذمہ داری اور عزم کے ساتھ نبھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کے اصولوں اور پالیسیوں پر کاربند رہتے ہوئے ریاست میں سماجی انصاف اور ہمہ گیر ترقی کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔محمد صہیب نے کہا کہ سماج کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنا اور کمزور و پسماندہ طبقات کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سماجی تلنگانہ کے قیام کی سمت اپنی ذمہ داری نبھانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے۔ان کی تقرری کے بعد پارٹی کے اقلیتی حلقوں میں بھی مسرت کا اظہار کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ محمد صہیب کی قیادت میں مسلم اقلیتی ونگ کو مزید فعال اور منظم بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

0/Post a Comment/Comments