داونگیرے میں تیندوے کے اچانک حملے میں فاریسٹ گارڈ زخمی
اسپتال میں زیرِ علاج اہلکار کی وزیر کے ایس بسونتپا نے عیادت کی، مکمل علاج کی ہدایت
داونگیرے، 8 ستمبر (الطاف رضوی)
ضلع داونگیرے کے آن گوڈ قصبے کے قریب قومی شاہراہ نمبر 48 کے پاس ایک تیندوے نے محکمہ جنگلات کے فاریسٹ گارڈ مرلو سداپا پر اچانک حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد زخمی فاریسٹ گارڈ کو علاج کے لیے داونگیرے کے ایس ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریاستی وزیر کے ایس بسونتپا اسپتال پہنچے اور زیرِ علاج مرلو سداپا کی عیادت کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔وزیر نے ڈاکٹروں سے ملاقات کرکے زخمی اہلکار کی صحت، جسم پر آئے زخموں کی نوعیت اور جاری علاج کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔
ڈاکٹروں نے وزیر کو بتایا کہ مرلو سداپا کا ضروری علاج جاری ہے اور ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔اس موقع پر وزیر کے ایس بسونتپا نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ زخمی فاریسٹ گارڈ کے علاج میں کسی بھی قسم کی کمی نہ رہنے دی جائے اور انہیں تمام ضروری طبی سہولتیں اور تعاون فراہم کیا جائے۔
Post a Comment