رائچور، گدگ اور یادگیر سے متعلق ریلوے منصوبوں کی پیش رفت پر اہم اجلاس
رائچور–گنگینگیرا اور گدگ–واڑی ریلوے لائن کے کام میں تیزی لانے پر سور
ہبلی، 26 ستمبر (جی چندراکانتھ)
رائچور–یادگیر لوک سبھا حلقے کے رکن پارلیمنٹ جی۔ کمار نائک نے جنوبی مغربی ریلوے کے جنرل منیجر پی۔ اننت سے ہبلی میں واقع ریلوے دفتر میں ملاقات کی اور اپنے حلقے سے متعلق مختلف اہم ریلوے منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ملاقات کے دوران رائچور–گنگینگیرا ریلوے لائن کے جاری کام اور آئندہ مرحلے کے کاموں کو تیز کرنے کے سلسلے میں تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ جی۔ کمار نائک نے گدگ–واڑی ریلوے لائن کے کام میں بھی تیزی لانے اور اسے مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے پر زور دیا۔انہوں نے مجوزہ المٹی–یادگیر ریلوے لائن کے سلسلے میں ٹھیکیدار کے ذریعے حتمی مقام کے سروے کا کام جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ رکن پارلیمنٹ نے رائچور–یادگیر لوک سبھا حلقے میں ریلوے منصوبوں کے لیے ضروری آئندہ انتظامی اور تکنیکی کارروائیوں کو بھی تیز کرنے کی درخواست کی۔

اجلاس میں زیرِ بحث منصوبوں کے بارے میں ریلوے کے اعلیٰ افسران نے مثبت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ جاری کاموں میں تیزی لانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔اس موقع پر ایڈیشنل جنرل منیجر سرینواس، پرنسپل چیف آپریشنز آفیسر بالاجی ارون کمار، پرنسپل چیف انجینئر سنیل این۔ ماسکے، ڈویژنل ریلوے منیجر بیلا مینا سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران موجود تھے۔
Post a Comment