داونگیرے کی فضائی صفائی مہم کو ریاستی سطح پر اعزاز
دو وارڈوں کی شاندار کارکردگی، شہر کو 25 لاکھ روپے کا انعام
بنگلورو / داونگیرے 7 ستمبر (حقیقت ٹائمز)
مرکزی وزارت ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے ’’سوچھ وایو دیوس 2026‘‘ کے موقع پر سال 2025-26 کے لیے جاری کردہ ’’سوچھ وارڈ وایو سرویکشن 2025‘‘ کی تشخیصی کارروائی میں داونگیرے شہر نے ریاستی سطح کے 2 اہم اعزازات حاصل کیے ہیں۔ قومی صاف ہوا پروگرام کے تحت آلودہ ہوا کے باعث خصوصی توجہ کے حامل شہر کے طور پر شامل داونگیرے نے آبادی کی مختلف زمروں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔آبادی کے زمرہ 2 میں شہر کے ایس ایس بڈاؤنے۔بی بلاک اور آبادی کے زمرہ 3 میں ڈی سی ایم ٹاؤن شپ نے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ریاستی سطح کے اعزاز حاصل کیے۔ ان اعزازات کے ساتھ داونگیرے شہر کو مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے کا نقد انعام بھی دیا گیا ہے۔یہ اعزاز فضائی آلودگی پر قابو پانے، ماحولیاتی بیداری پیدا کرنے اور صفائی ستھرائی کے بہتر انتظام کے لیے داونگیرے کے شہریوں اور عظیم شہری بلدیہ کی جانب سے کی جانے والی مسلسل کوششوں کا اعتراف قرار دیا گیا ہے۔جاری کردہ بیان میں شہری بلدیہ کے افسران، مقامی نمائندوں اور داونگیرے کے شہریوں کے تعاون اور محنت کے لیے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہر میں ہوا کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے آئندہ بھی مسلسل اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
Post a Comment