Channagiri Ring Road Project Reviewed by MLA Shivaganga رنگ روڈ کی تکمیل جلد کرنے پر شیوگنگا کا زور

چنگری میں رنگ روڈ منصوبے کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت

رکن اسمبلی بسوراج شیوگنگا کا معائنہ، عوامی سفری سہولت بہتر بنانے پر زور

چنگری، 8 ستمبر (الطاف رضوی)

 شہر کے مضافات سے گزرنے والی بیرور۔سماسگی روڈ سے دیگےنہلی، اجے ہلی اور دیگر قصبہ جات کو جوڑنے والے قومی شاہراہ کے رنگ روڈ کے ترقیاتی کاموں کا مقامی رکن اسمبلی بسوراج وی شیوگنگا نے متعلقہ افسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا۔اس موقع پر محکمہ قومی شاہراہ کے ایگزیکٹیو انجینئر، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر اور اسسٹنٹ انجینئر کے علاوہ محکمہ تعمیراتِ عامہ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر اور تحصیلدار این جے ناگراج موجود تھے۔رکن اسمبلی نے جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے افسران سے منصوبے کی پیش رفت، درپیش رکاوٹوں اور کام کی تکمیل کی مدت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ سڑک کی تعمیر میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو دور کرتے ہوئے کام کو مقررہ معیار کے مطابق تیزی سے مکمل کیا جائے۔بسوراج وی شیوگنگا نے کہا کہ رنگ روڈ کی تکمیل سے شہر اور اطراف کے قصبہ جات کے درمیان آمد و رفت مزید آسان ہوگی اور عوام کو بہتر سفری سہولت حاصل ہوگی۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ تعمیراتی کام میں غیر ضروری تاخیر نہ ہونے دی جائے اور عوامی مفاد کو اولین ترجیح دیتے ہوئے منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے۔

0/Post a Comment/Comments