آسام کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے چنگری میں امدادی مہم
جامع مسجد سمیت 4 مساجد سے 21,700 روپے جمع، جمعیت علماء شیموگہ کے سپرد
چنگری، 8 ستمبر (الطاف رضوی)
آسام میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے جمعیت علماء چنگری کی جانب سے شہر کی مختلف مساجد میں جمع کی گئی 21,700 روپے کی امدادی رقم جمعیت علماء شیموگہ کے صدر ارشاد بیگ کے حوالے کردی گئی۔یہ امدادی رقم شہر کی جامع مسجد، کوثر مسجد، صدیقہ مسجد اور مکہ مسجد میں عوام سے جمع کی گئی تھی۔

مقامی ذمہ داران نے جمع شدہ رقم جمعیت علماء شیموگہ کے صدر ارشاد بیگ کے حوالے کی، تاکہ اسے آسام کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے استعمال کیا جاسکے۔اس موقع پر کوثر مسجد کمیٹی کے صدر کلئی گار بدرالدین، سکریٹری محمد سفیان، وردی عبدالقدوس، جمعیت علماء کمیٹی کے تعلقہ نائب صدر سردار احمد، قاضی عبدالغفار، وردی عبدالقدیر اور اربلچی رحمت اللہ سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔بعد ازاں شرکاء نے دعائیہ محفل منعقد کی، جس میں آسام کے سیلاب متاثرین کی مشکلات کے خاتمے، ان کی جلد بحالی اور سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔ اس موقع پر امدادی رقم میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں بھی دعائے خیر کی گئی۔مقررین نے کہا کہ قدرتی آفات کے وقت متاثرہ انسانوں کی مدد کرنا انسانی اور ملی ذمہ داری ہے۔ آسام کے سیلاب متاثرین کے لیے چنگری کے عوام کی جانب سے کیا گیا تعاون قابلِ ستائش ہے۔
Post a Comment