Shivaganga Seeks Specialist Doctors for Channagiri Hospital چنگری اسپتال کے لیے ماہر ڈاکٹروں کی تعیناتی کا وعدہ

چنگری سرکاری اسپتال میں خالی طبی آسامیوں کو فوری پُر کرنے کا مطالبہ

بسوراج وی شیوگنگا کی وزیر صحت یو ٹی قادر سے ملاقات، ماہر ڈاکٹروں کی جلد تعیناتی کی یقین دہانی

چنگری، 9 ستمبر (الطاف رضوی)

رکن اسمبلی بسوراج وی شیوگنگا نے بنگلورو میں وزیر صحت، اقلیتی بہبود،اوقاف و حج یو ٹی قادر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور چنگری سرکاری اسپتال میں خالی طبی آسامیوں کو فوری طور پر پُر کرنے کا مطالبہ کیا۔رکن اسمبلی نے وزیر صحت کی توجہ اسپتال میں ماہر امراضِ جلد، ماہر بے ہوشی اور ماہر امراضِ چشم کی خالی آسامیوں کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کی کمی کے باعث مقامی عوام کو علاج معالجے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان اہم طبی شعبوں میں ماہر ڈاکٹروں کی تعیناتی جلد از جلد عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو ان کے علاقے میں ہی معیاری طبی سہولیات دستیاب ہوسکیں۔

وزیر صحت یو ٹی قادر نے رکن اسمبلی کو یقین دلایا کہ ڈاکٹروں کی تقرری کے لیے مشاورتی عمل جاری ہے اور اس عمل کی تکمیل کے بعد چنگری سرکاری اسپتال میں ضروری ماہر ڈاکٹروں کی تعیناتی جلد عمل میں لائی جائے گی۔بسوراج وی شیوگنگا نے کہا کہ علاقے کے عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے اور وہ عوام کی صحت سے متعلق ضروریات کی تکمیل کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھیں گے۔

0/Post a Comment/Comments