Aza Roshan Supports Children Undergoing Cancer Treatment in Bengaluru کینسر سے متاثرہ بچوں کے لیے عزا روشن کی مدد

کینسر سے جنگ لڑنے والے بچوں کے لیے عزا روشن کی انسان دوست کاوش

قدوائی میموریل انسٹی ٹیوٹ کے کپور وارڈ میں 100 ٹفن باکس تقسیم

بنگلورو، 11 ستمبر (حقیقت ٹائمز)

بنگلورو کے ایم جی روڈ پر پٹرول پمپ کی مالک اور کاروباری شخصیت عزا روشن نے قدوائی میموریل انسٹی ٹیوٹ آف آنکولوجی کے کپور وارڈ میں کینسر کے مرض سے متاثرہ بچوں کے لیے 100 ٹفن باکس تقسیم کیے۔ یہ فلاحی اقدام 11 ستمبر کو انجام دیا گیا، جس کا مقصد زیر علاج بچوں اور ان کے اہل خانہ کی ضروریات میں ممکنہ تعاون فراہم کرنا تھا۔اس موقع پر شعبۂ اورل کینسر کے پروفیسر اور سربراہ ڈاکٹر ندیم الہدیٰ، شعبۂ اطفال سرطان کے پروفیسر اور سربراہ ڈاکٹر ارون کمار سمیت دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔

کینسر جیسے سنگین مرض سے متاثرہ بچوں کے لیے عزا روشن کی جانب سے کیا گیا یہ اقدام انسان دوستی اور سماجی ذمہ داری کی ایک قابلِ قدر مثال قرار دیا گیا۔ اس موقع پر مزید مخیر حضرات اور سماجی تنظیموں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ کینسر سے متاثرہ بچوں اور ان کے اہل خانہ کی مدد کے لیے آگے آئیں اور اپنی استطاعت کے مطابق تعاون کریں۔

0/Post a Comment/Comments