پرگتی نگر میں 75 سال کی عمر مکمل کرنے والے پانچ معمر شہریوں کی تہنیت
عالمی یومِ بزرگاں کے موقع پر سینئر سٹیزن اسوسی ایشن کی جانب سے خصوصی تقریب
حیدرآباد، 22 اگست (جی چندراکانتھ)
حیدرآباد کے پرگتی نگر سینئر سٹیزن اسوسی ایشن کے دفتر میں جمعہ کے روز عالمی یومِ بزرگاں کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں 75 سال کی عمر مکمل کرنے والے اسوسی ایشن کے پانچ معمر ارکان کو تہنیت پیش کی گئی۔اس موقع پر ایم۔ رام کوٹیشور راؤ، وی۔ سامبا شیو راؤ، ٹی۔ ایم۔ ایس۔ کوٹیشور راؤ، ایم۔ رام راجو اور پی۔ رام کرشنا کو شال پوشی، گلپوشی اور پھول پیش کرتے ہوئے عزت افزائی کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسوسی ایشن کے ذمہ داران نے معمر شہریوں کی خدمات اور تجربات کو قابلِ قدر قرار دیا اور ان کی صحت، خوش حالی اور طویل عمر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب میں اسوسی ایشن کے صدر سی۔ ایچ۔ کامیا، خازن آر۔ وی۔ رمن مورتی، عاملہ کمیٹی کے رکن سرینواس ٹوٹا سمیت دیگر عہدیداران اور اسوسی ایشن کے ارکان نے شرکت کی اور تہنیت حاصل کرنے والے بزرگ ارکان کو مبارکباد پیش کی۔
Post a Comment