Blood Donation and Free Eye Checkup Camp in Manakhelli on August 26 کمیونٹی ہیلتھ سینٹر منااکھیلی میں خون عطیہ اور مفت طبی معائنہ

منااکھیلی میں 26 اگست کو خون عطیہ کیمپ اور مفت آنکھوں کا معائنہ

جمعیۃ علماء ہند، اے ای ایم این جی او اور نوجوانانِ منااکھیلی کے زیرِ اہتمام پروگرام

بیدر /منااکھیلی 22 اگست (عبدالقدیر لشکری)

بیدر ضلع کے منااکھیلی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی جمعیۃ علماء ہند، اے ای ایم این جی او اور نوجوانانِ منااکھیلی کے مشترکہ زیرِ اہتمام خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس مرتبہ کیمپ میں خون عطیہ کرنے کے ساتھ عوام کی سہولت کے لیے آنکھوں کا مفت معائنہ بھی شامل کیا گیا ہے۔منتظمین کے مطابق یہ کیمپ 26 اگست بروز بدھ، صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کمیونٹی ہیلتھ سینٹر، منااکھیلی میں منعقد ہوگا۔ کیمپ کے دوران ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں آنکھوں کا مفت معائنہ کیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق طبی مشورے بھی فراہم کیے جائیں گے۔منتظمین نے تمام مذاہب و طبقات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا تفریق اس فلاحی پروگرام میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں، ضرورت مند مریضوں کے لیے خون عطیہ کریں اور آنکھوں کے مفت معائنے کی سہولت سے بھی بھرپور فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ ایک قیمتی انسانی خدمت ہے اور ایک عطیہ کسی ضرورت مند کی زندگی بچانے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ شرکاء کی سہولت کے لیے کیمپ میں طعام کا بھی انتظام کیا جائے گا۔کیمپ سے متعلق مزید معلومات کے لیے مولانا معیز الدین رشادی: 9986975046 اور سید نعمت علی: 9916333206 سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

0/Post a Comment/Comments