Kavitha Calls for Speeding Up Social Justice Campaign in Telangana تلنگانہ میں سنکلپ سبھاؤں کے انعقاد کا اعلان

سماجی انصاف پر مبنی تلنگانہ کے لیے ٹی آر ایس کی جدوجہد تیز کرنے کی ہدایت

کویتا کا قائدین و کارکنوں کو ’پانچا جنیم‘ کا پیغام ہر گھر تک پہنچانے پر زور

حیدرآباد 19 اگست (حقیقت ٹائمز)

 تلنگانہ رکشنا سینا کے دفتر میں پارٹی چیف کلواکنٹلہ کویتا نے پارلیمانی اور اسمبلی حلقوں کے انچارجس اور اہم قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔اجلاس میں کویتا نے سماجی انصاف پر مبنی تلنگانہ کے حصول کے لئے پارٹی کی جانب سے اختیار کی جانے والی حکمت عملی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر قائدین و کارکنوں کو ہدایتیں دیں ۔ انہوں نے  قائدین سے کہا کہ وہ  پارٹی کے بنیادی ایجنڈہ ’پانچا جنیم‘ کو ریاست کے ہر گھر تک پہنچائیں اور عوام میں اس کے مقاصد اور سماجی انصاف کے پیغام کو مؤثر انداز میں اجاگر کریں۔ کویتا نے کہا کہ ریاست بھر میں ’سماجی انصاف تلنگانہ سنکلپ سبھا‘ کا انعقاد کیا جائے اور عوام کو سماجی انصاف پر مبنی تلنگانہ کے قیام کے عزم سے جوڑا جائے۔ انہوں نے اس مقصد کے لئے پارٹی کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات اور پروگراموں کی تفصیلات سے بھی قائدین کو واقف کروایا۔ اجلاس میں ریاست کے 119 اسمبلی حلقوں سے تعلق رکھنے والے اہم قائدین نے شرکت کی اور سماجی انصاف کے حصول کے لئے پارٹی کی مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

0/Post a Comment/Comments