Masood Ahmed, Saif-ul-Islam Honoured for Media Services مولانا مسعود احمد و سیف الاسلام کی تہنیت

قومی یکجہتی مشاعرہ میں مولانا مسعود احمد اور سیف الاسلام کی شاندار تہنیت

اردو صحافت، زبان و ادب اور ڈیزائننگ کے شعبے میں خدمات کا اعتراف

بنگلورو 11 اگست (حقیقت ٹائمز) 

 کرناٹکا اردو اکیڈمی کے زیرِ اہتمام منعقدہ قومی یکجہتی مشاعرہ میں ملی، سماجی، اردو زبان و ادب اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی تہنیت کی گئی۔اسی سلسلے میں اردو زبان و ادب کی طویل عرصے سے خدمت انجام دینے والے معروف گرافک ڈیزائنر اور ریاست کے معروف اردو روزنامہ سالار کے سینئر ڈیزائنر مولانا مسعود احمد صاحب اور ایک معروف گرافک ڈیزائنر سیف الاسلام کو بھی ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں تہنیت پیش کی گئی۔مولانا مسعود احمد نے طویل عرصے سے اردو صحافت اور ڈیزائننگ کے شعبے سے وابستہ رہتے ہوئے اردو زبان کے فروغ اور اس کی صحافتی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔اس موقع پر لی گئی تصویر میں کرناٹکا اردو اکیڈمی کے رکن عابد اسلم صاحب، قاضی سیف اللہ صاحب، حافظ عبدالعظیم اور مولانا حبیب الرحمن کے ہمراہ مولانا مسعود احمد کو دیکھا جاسکتا ہے۔دوسری تصویر میں ایک اور سینیر گرافک ڈیزائنر سیف الاسلام عابد اسلم سے صحافتی اور طویل اردو خدمات کے اعتراف میں اعزاز قبول کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں ۔

0/Post a Comment/Comments