Azizia Masjid, Mehdipatnam to Host Four-Day Seerat-un-Nabi Lectures حیدرآباد کی عزیزیہ مسجد میں میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں خصوصی نشستیں

عزیزیہ مسجد مہدی پٹنم میں سیرتِ رسول ﷺ پر چار روزہ بیانات

اتوار سے 26 اگست تک مختلف اہم موضوعات پر خصوصی نشستیں، خواتین کے لیے بھی علیحدہ انتظام

حیدرآباد، 22 اگست (سخاوت علی نظامی)

میلاد النبی ﷺ کے مبارک موقع پر عزیزیہ مسجد، مہدی پٹنم، حیدرآباد میں 23 سے 26 اگست تک چار روزہ خصوصی سلسلۂ بیانات کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں سیرتِ رسول ﷺ کے مختلف اہم اور عصرِ حاضر سے متعلق موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔اعلان کے مطابق عالی جناب اعجاز محی الدین وسیم صاحب مسجدِ ہٰذا میں چار روز تک بعد نمازِ عشاء بیانات فرمائیں گے۔ پروگرام کا آغاز 23 اگست سے ہوگا اور 26 اگست تک جاری رہے گا۔چار روزہ سلسلۂ بیانات میں رسول اللہ ﷺ اور تعددِ ازواج، نفرت و تعصب کا علاج سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں، قیادت اور ذمہ داری: سیرتِ نبوی ﷺ سے رہنمائی اور عصرِ حاضر میں ثابت قدمی: سیرت کی روشنی میں جیسے اہم موضوعات شامل ہیں۔منتظمین کے مطابق پروگرام روزانہ نمازِ عشاء کے بعد منعقد ہوگا، جبکہ نمازِ عشاء کا وقت رات 8:30 بجے مقرر کیا گیا ہے۔ خواتین کے لیے بھی شرکت کی سہولت فراہم کرتے ہوئے بالائی منزل میں علیحدہ انتظام کیا گیا ہے۔منتظمین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان بابرکت مجالس میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے سیرتِ طیبہ ﷺ سے رہنمائی حاصل کریں اور اپنی زندگیوں کو تعلیماتِ نبوی ﷺ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں۔

0/Post a Comment/Comments