اقلیتی بااختیاری پروگرام 2026، آئینی اقدار کے فروغ کا عزم دہرایا گیا
یاسمین بیگم والیکر کو کنڑا زبان میں آئینِ ہند کی تمہید بطورِ یادگار دی گئی
ہبلی، 18 جولائی (حقیقت ٹائمز)
ہبلی میں اقلیتی بااختیاری پروگرام 2026 کے موقع پر آئی ایم سی ای ٹیم نے اقلیتی ڈائریکٹوریٹ کی ڈائرکٹر محترمہ یاسمین بیگم والیکر کو کنڑا زبان میں شائع شدہ آئینِ ہند کی تمہید پیش کی۔اس موقع پر آئینِ ہند کی بنیادی اقدار، یعنی انصاف، آزادی، مساوات اور اخوت کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔شرکاء نے معاشرے میں آئینی شعور بیدار کرنے، جمہوری اقدار کو مضبوط بنانے اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔تقریب کے دوران قومی یکجہتی، آئینی تعلیم اور اقلیتی برادریوں کو بااختیار بنانے کے موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئین کے بنیادی اصولوں کو عام لوگوں تک پہنچانے اور ایک منصفانہ، مساوی اور ہم آہنگ معاشرے کی تشکیل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
Post a Comment