Hyderabad to Host BC Reservation Rally کویتا نے سماجی انصاف کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی

پسماندہ طبقات کے لیے 50 فیصد تحفظات کا مطالبہ، 6 اگست کو حیدرآباد میں جلسہ عام

کویتا نے "سماجی انصاف تلنگانہ سادھنا سبھا" میں عوامی شرکت کی اپیل کی

حیدرآباد 6 جولائی (حقیقت ٹائمز)

تلنگانہ رکشنا سینا کی صدر کلواکنٹلہ کویتا نے اعلان کیا ہے کہ بی سی طبقات کے لئے 50 فیصد ریزرویشن کے حصول کے مقصد سے 6 اگست کو حیدرآباد میں ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ وہ بنجارہ ہلز میں واقع پارٹی دفتر میں بی سی قائدین کے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔کویتا نے کہا کہ پروفیسر جےہ شنکر کی یوم پیدائش کے موقع پر بی سی طبقات کےلئے 50 فیصد ریزرویشن کے حصول کا عہد کیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس جلسہ عام کو”سماجی انصاف تلنگانہ سادھنا سبھا“کے نام سے منعقد کیا جائے گا۔کویتانے کہا کہ بی سی طبقات کے ساتھ ساتھ سماج کے تمام طبقات کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر مرکزی اور ریاستی حکومتوں پر دباو¿ بڑھایا جائے گا تاکہ ریزرویشن کے مطالبہ کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر جےہ شنکر کی رہنمائی کے مطابق پہلے جغرافیائی تلنگانہ کے حصول کی جدوجہد کی گئی اور اب سماجی انصاف پر مبنی تلنگانہ کے قیام کے لئے جدوجہد جاری ہے۔کویتا نے کہا کہ آبادی کے تناسب کے مطابق بی سی طبقات کو 50 فیصد ریزرویشن ملنا چاہئے اور اس کے لئے ان کی جماعت مسلسل جدوجہد کرے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس جلسہ عام میں بڑی تعداد میں شرکت کر کے اس تحریک کو کامیاب بنائیں۔

0/Post a Comment/Comments