Chief Justice Vibhu Bakhru Reviews Judicial Administration in Vijayanagara عدالتی انتظامیہ کا جائزہ، وکلاء سے ملاقات

 کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس وبھو بکھرو کا وجئے نگر ضلع عدالت کا دورہ

عدالتی انتظامیہ کا جائزہ، جج صاحبان اور وکلاء سے اہم تبادلۂ خیال

وجئے نگر (ہوسپیٹ)، 8 جولائی (جی چندراکانتھ)

 کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس وبھو بخرو نے منگل کے روز وجئے نگر ضلع عدالت کا دورہ کرکے عدالتی انتظامیہ اور محکمۂ عدلیہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران چیف جسٹس نے عدالتی امور سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی، جس میں مختلف عدالتی معاملات، انتظامی پیش رفت اور عدالتی نظام کی فعالیت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔بعد ازاں انہوں نے ضلع وکلاء بھون کا بھی دورہ کیا، جہاں وکلاء برادری کے نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف عدالتی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس موقع پر پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کے ایم راج شیکھر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج بی ٹی کمار سوامی، ضلع قانونی خدمات اتھارٹی کے رکن سکریٹری این سبرامنیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ای بالاکرشنا، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منجوناتھ، ضلع بار ایسوسی ایشن کے صدر گججل ناگراج سمیت محکمۂ عدلیہ اور ضلعی انتظامیہ کے متعدد اعلیٰ افسران موجود تھے۔

0/Post a Comment/Comments