With PICS:Karnataka Cabinet Expansion Completed with 19 New Ministers کرناٹک کابینہ کی توسیع، 19 نئے وزراء شامل
byHAQEEQAT TIMES (Administrator)-0
کرناٹک کابینہ میں توسیع، 19 نئے وزراء نے عہدے اور رازداری کا حلف اٹھایا
رضوان ارشد اور بی۔ زیڈ۔ ضمیر احمد خان سمیت نئی ٹیم نے سنبھالی وزارتی ذمہ داریاں
بنگلورو، 3 اگست (حقیقت ٹائمز)
کرناٹک حکومت کی طویل عرصے سے متوقع کابینہ توسیع پیر کے روز بنگلورو کے لوک بھون کے گلاس ہاؤز میں منعقد ہوئی، جہاں گورنر تھاور چند گہلوت نے 19 اراکینِ اسمبلی کو وزیر کے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔نئے وزراء میں پی۔ ایم۔ نریندر سوامی، شیو راج تنگڈگی، رودرپا لمانی، کے۔ ایس۔ بسونتپا، بی۔ ناگیندر، ٹی۔ رگھو مورتی، بی۔ زیڈ۔ ضمیر احمد خان، رِضوان ارشد، سنتوش لاڈ، مدھو بنگارپا، پٹّارنگا شیٹی، ایس۔ ایس۔ ملکارجن، ڈاکٹر اجئے سنگھ، این۔ چلوورایا سوامی، کے۔ ایم۔ شِولنگے گوڑا، ایچ۔ سی۔ بالاکرشنا، بسوراج رائے ریڈی، وجیانند کاشپنور اور لکشمن ساودی شامل ہیں۔حلف برداری کے دوران مختلف وزراء نے اپنی مذہبی اور شخصی روایات کے مطابق حلف یا عہد کیا۔ ضمیر احمد خان نے اللہ تعالیٰ اور اپنی والدہ کے نام پر حلف اٹھایا، جبکہ رِضوان ارشد نے وفاداری کے ساتھ عہد کرتے ہوئے وزارت کا حلف لیا۔تقریب میں وزیرِ اعلیٰ ڈی۔ کے۔ شیوکمار، نائب وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر جی۔ پرمیشور، کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر بی۔ کے۔ ہری پرساد، کابینہ کے اراکین، اراکینِ اسمبلی و قانون ساز کونسل، سینئر سیاسی قائدین اور مختلف محکموں کے اعلیٰ حکام شریک تھے۔
Post a Comment