ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کا ہاسپٹ میں تعلیمی و سماجی اداروں کا دورہ
اقلیتی برادری کی ترقی میں اداروں کے کردار کو قابلِ قدر قرار دیا
ہاسپٹ 29 جون (الطاف رضوی)
کرناٹک ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین یو۔ نثار احمد نے وجئے نگر ضلع کے ہاسپٹ شہر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف تعلیمی اور سماجی اداروں کا جائزہ لیا اور ان کی خدمات کی ستائش کی۔دورے کے دوران چیئرمین نے پھول بن گروپ آف اسکولس کا معائنہ کیا، جہاں تعلیمی سرگرمیوں، طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے انجمن خدمت المسلمین کی جانب سے تعلیم اور سماجی بہبود کے میدان میں انجام دی جانے والی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے معاشرے کی تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جانا چاہیے۔اس موقع پر سید ناظم اور جاوید باشا بھی وفد کے ہمراہ موجود تھے۔ مختلف شخصیات نے چیئرمین کا خیرمقدم کرتے ہوئے اقلیتی برادری کی تعلیمی اور سماجی ترقی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
Post a Comment