چکمگلور کی تاریخی لبابین مسجد کی نئی مجلسِ منتظمہ منتخب
عبدالباسط متولی، عتیق احمد نائب متولی منتخب، گیارہ رکنی عاملہ تشکیل
چکمگلور، 13 جون (فیروز نشیمن)
شہر چکمگلور کی تاریخی اور تقریباً 156 سال قدیم لبابین مسجد کے لیے نئی مجلسِ منتظمہ کے انتخابات ضلعی وقف بورڈ افسر کی نگرانی میں پُرامن ماحول میں منعقد ہوئے، جس میں گیارہ رکنی مجلسِ عاملہ تشکیل دی گئی۔انتخابی عمل کے نتیجے میں معروف صنعت کار اور کرناٹکا کافی ورکس سے وابستہ جناب عبدالباسط کو مسجد کا متولی منتخب کیا گیا، جبکہ سی جے عتیق احمد نائب متولی، آر کے ندیم احمد سکریٹری اور اصف احمد خازن منتخب ہوئے۔مجلسِ عاملہ کے دیگر منتخب ارکان میں اکبر پاشا، اکبر علی، احمد باشا، محمد خالد، ولی اللہ، سی ایچ تبریز اور شبیر احمد شامل ہیں۔انتخابی کارروائی چکمگلور کے ضلعی وقف بورڈ افسر سید مہتاب کی نگرانی میں خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل ہوئی۔ اس موقع پر شہر کے مسلمانوں نے نومنتخب عہدیداران اور اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی مجلسِ منتظمہ مسجد کی دینی، تعلیمی اور رفاہی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔شہر کے مختلف سماجی اور مذہبی حلقوں نے اس انتخابی عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ لبابین مسجد نہ صرف چکمگلور کی ایک تاریخی عبادت گاہ ہے بلکہ یہ دینی و سماجی خدمات کا بھی ایک اہم مرکز رہی ہے، اور نئی قیادت اس روایت کو مزید مستحکم کرے گی۔
Post a Comment