Nusuk Portal Reopened for Under-15 Haj Pilgrims After Visa Cancellation Crisis کم عمر عازمینِ حج کا ویزا بحران ختم، نُسک پورٹل بحال

پندرہ سال سے کم عمر عازمین کے ویزا مسئلے پر بڑی پیش رفت

سعودی حکام نے نُسک پورٹل دوبارہ کھول دیا، نئی پراسیسنگ شروع

ممبئی، 2 مئی (حقیقت ٹائمز)

حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2026 کے سلسلے میں 15 سال سے کم عمر عازمین کے ویزوں کی منسوخی سے متعلق اہم پیش رفت سے آگاہ کیا ہے۔ جاری کردہ سرکلر کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے کم عمر عازمین کے ویزے منسوخ کیے جانے کا معاملہ قونصلیٹ جنرل آف انڈیا، جدہ کے ذریعے اعلیٰ سطح پر اٹھایا گیا تھا۔حج کمیٹی کے مطابق متعلقہ حکام کی مداخلت کے بعد مسئلہ حل کی جانب گامزن ہے اور سعودی حکام نے متاثرہ عازمین کے لیے نُسک پورٹل کو دوبارہ کھول دیا ہے تاکہ نئے سرے سے ویزا پراسیسنگ کی جا سکے۔سرکلر میں تمام متعلقہ عازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے نظرِ ثانی شدہ ویزوں کے اجراء تک انتظار کریں، کیونکہ ویزا کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں آئندہ کسی بھی پیش رفت کی اطلاع ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حج کمیٹیوں کے ذریعے یا سرکاری ذرائع سے فراہم کی جائے گی۔یہ سرکلر حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جس میں تمام متعلقہ اداروں اور ریاستی حج کمیٹیوں کو ضروری کارروائی کے لیے آگاہ کیا گیا ہے۔

0/Post a Comment/Comments