Indian Consulate in Jeddah Ensures Structured Support for Haj 2026 قونصل خانہ جدہ کا حج 2026 کے لیے جامع سپورٹ سسٹم

قونصل خانہ ہند جدہ کی جانب سے حج 2026 کے لیے ہمہ جہت انتظامات

عازمین کے لیے 24 گھنٹے ہیلپ لائن اور رہنمائی خدمات کا اعلان

جدہ، 21 اپریل (حقیقت ٹائمز)

 حج 2026 کے پیش نظر سعودی عرب میں موجود ہندوستانی عازمینِ حج کی سہولت کے لیے قونصل جنرل آف انڈیا، جدہ نے مختلف ہیلپ لائن نمبرز، ایمرجنسی سروسز اور رہنمائی مراکز کی تفصیلات جاری کی ہیں، تاکہ حجاج کرام کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔قونصل خانے کی جانب سے جاری کردہ تازہ اپڈیٹس کے مطابق، پاسپورٹ، ویزا، او سی آئی، حج رہنمائی، کمیونٹی ویلفیئر اور دیگر قونصلر خدمات کے لیے الگ الگ ہیلپ لائن نمبرز اور ای میل آئی ڈیز فراہم کیے گئے ہیں۔ عازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی یا ضروری صورت حال میں فوری طور پر متعلقہ شعبے سے رابطہ کریں۔

اہم ہیلپ لائن نمبرز: جنرل ہیلپ لائن (24 گھنٹے): 8002440003، 0556122301 ،

ایمرجنسی قونصلر سروس: 0554403023

واٹس ایپ سہولت: +966 536209704

لینڈ لائن: 00966126614276 / 00966122614093

اہم خدمات کے لیے رابطہ: پاسپورٹ و قونصلر خدمات: cons.jeddah@mea.gov.in

ویزا/OCI خدمات: visa.jeddah@mea.gov.in

کمیونٹی ویلفیئر: conscw.jeddah@mea.gov.in

حج سے متعلق معلومات: consulhaj.jeddah@mea.gov.in

حج انتظامات کے تحت اس سال بھی “ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم” اور “حج ایپ” کے ذریعے عازمین کی رہنمائی، رہائش، نقل و حمل اور صحت سے متعلق سہولیات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے اشتراک سے ہندوستانی مشن نے رہنمائی کیمپ، میڈیکل سہولیات اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تعینات کی ہیں۔ذرائع کے مطابق، اس سال حج انتظامات میں خاص طور پر بزرگ عازمین، خواتین اور پہلی بار حج پر جانے والوں کے لیے خصوصی رہنمائی پروگرام شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشاعر مقدسہ میں ہیلپ ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔قونصل خانے نے تمام عازمینِ حج سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں، کسی بھی افواہ پر توجہ نہ دیں اور اپنی سفری دستاویزات، صحت اور رہائش کے انتظامات کو پیشگی مکمل کرلیں۔حکام کے مطابق، حج 2026 کو محفوظ، منظم اور سہل بنانے کے لیے تمام تر تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، اور عازمین کی خدمت کے لیے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔

0/Post a Comment/Comments