سرینواسپور کے ایمبیشن نیشنل اسکول کا پہلے ہی بیچ میں سو فیصد نتیجہ
عرفہ فاطمہ کو پہلا، تزئین النسا دوسرا مقام— طلبہ کی شاندار کامیابی
سرینواسپور 23 اپریل (شبیر احمد)
چنتامنی روڈ کے قریب عیدگاہ کے پاس جامع مسجد کے احاطے میں قائم اقراء ایجوکیشنل ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کے زیرِ انتظام ایمبیشن نیشنل اسکول نے تعلیمی سال 2026 کے ایس ایس ایل سی فرسٹ بیچ کے نتائج میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔ اس شاندار نتیجے نے نہ صرف ادارے بلکہ پورے علاقے میں خوشی اور مسرت کی فضا قائم کر دی ہے۔اس سال امتحان میں شامل تمام طلبہ نے کامیابی حاصل کی اور بہترین نمبروں کے ساتھ اسکول کا نام روشن کیا۔ طلبہ کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور ادارے کے منظم تعلیمی نظام نے ایک بار پھر اپنی مضبوطی ثابت کی ہے۔نتائج کے مطابق طالبہ عرفہ فاطمہ نے 606 نمبر (96.96٪) حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تزئین النسا نے 597 نمبر (95.52٪) کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ سید فراز احمد نے 579 نمبر (92.64٪) حاصل کر کے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔دیگر نمایاں طلبہ میں سمرن کوثر (551 نمبر، 88.16٪)، نجیفہ جوہا (548 نمبر، 87.68٪)، محمد معاذ انصاری (541 نمبر، 86.56٪)، مومن فاطمہ (532 نمبر، 85.12٪)، نور افضا (528 نمبر، 84.48٪) اور ندا کوثر (521 نمبر، 83.36٪) شامل ہیں جنہوں نے بھی قابلِ ذکر کارکردگی دکھائی۔100 فیصد نتیجے کی خوشی میں اسکول میں جشن کا ماحول دیکھا گیا۔ طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ نے کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ادارے کی انتظامیہ نے کہا کہ یہ کامیابی طلبہ کی محنت، اساتذہ کی انتھک کوششوں اور والدین کے بھرپور تعاون کا نتیجہ ہے۔ ادارے کے صدر ڈاکٹر احمد شریف، سیکریٹری عابد انصاری، خزانچی فیاض احمد، پرنسپل عمران پاشا اور کوآرڈینیٹر صفی اللہ خان نے تمام کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ ایمبیشن نیشنل اسکول کی یہ کامیابی سرینواسپور کے تعلیمی میدان میں ایک اہم سنگ میل ہے اور ادارہ آئندہ بھی تعلیمی معیار کو 23 اپریل بلند کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
Well done
ReplyDeletePost a Comment