Faith-Filled Night of Recitation and Praise in Chikkamagaluru قرأت و نعت کی دلنشین محفل نے سماں باندھ دیا

چکمگلور میں حسنِ قرأت کی دلنشین محفل، حمد و نعت سے فضا معطر

علماء و قراء کی شرکت، روحانی اجتماع نے دینی ذوق کو جِلا بخشی

چکمگلور  19 مارچ (فیروز نشیمن)

چکمگلور شہر میں بروز بدھ، 18 مارچ کو مسجد جامعہ میں مظاہرۂ حسنِ قرأت اور محفلِ حمد و نعت کا ایک روح پرور اور شاندار پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس بابرکت محفل کا اہتمام لجنت القرا اور مولانا محمد جنید صدیقی (خطیب و امام، مسجد خضری) کی جانب سے کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت الحاج خواجہ محی الدین رشادی (مہتمم، مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن، چکمگلور) نے کی، جبکہ سرپرستی حافظ عبدالروف مظہری صاحب نے انجام دی۔ اس موقع پر مقامی و بیرونی قراء اور نعت خواں حضرات نے شرکت کرتے ہوئے اپنے خوبصورت انداز میں قرأت، حمد اور نعت کا دلنشین مظاہرہ پیش کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا اور دادِ تحسین پیش کی۔جلسے کی نظامت کے فرائض مولانا محمد جنید صدیقی نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیے، جبکہ مہمانوں کا پرتپاک استقبال مولانا اورنگزیب عالمگیر (خطیب و امام، مسجد اکبری) نے کیا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی حافظ شفیع اللہ مظہری صاحب بھی موجود تھے۔پروگرام میں علماء کرام، عمائدینِ شہر اور مصلیانِ کرام کی بڑی تعداد شریک رہی، جس سے محفل کی رونق میں مزید اضافہ ہوا۔ منتظمین کی جانب سے تمام شرکاء کے لیے سحری کا بھی بہترین انتظام کیا گیا۔یہ روحانی محفل شہر میں دینی ذوق و شوق کو فروغ دینے کا ایک خوبصورت مظہر ثابت ہوئی۔

0/Post a Comment/Comments