Police Arrest Suspect Within 24 Hours in Tumakuru Murder Case ٹمکورو قتل کیس میں فوری پولیس کارروائی

پیسوں کے تنازع پر نوجوان کا قتل

ٹمکورو پولیس نے 24 گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر لیا

ٹمکورو، 11 مارچ (حقیقت ٹائمز)

ٹمکورو شہر میں مالی تنازع کے سبب پیش آنے والے قتل کے ایک معاملہ میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اندرون چوبیس گھنٹے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق 10 مارچ کی شام تقریباً 5 بج کر 15 منٹ پر شہر کی میلے کوٹے مین روڈ پر واقع ٹمکورو گلشن دکان کے قریب محمد مبارک نامی نوجوان پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ حملہ آور نے جھگڑے کے دوران مبارک کی گردن اور گال پر چاقو سے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔زخمی محمد مبارک کو فوری طور پر علاج کے لیے ٹمکورو کے ضلع اسپتال لے جایا جا رہا تھا، تاہم راستے میں ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔ اس سلسلے میں تلک پارک پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ اشوک کے وی (آئی پی ایس) کی رہنمائی اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سی گوپال اور پروشوتم ایم ایل کی قیادت میں اس کیس کی تفتیش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ڈی وائی ایس پی کے آر چندرشیکھر کی ہدایات پر تلک پارک سرکل  انسپکٹر ایف کے نداف، پی ایس آئی یوگیش اور پی ایس آئی پدماوتی جی کے علاوہ اے ایس آئی موہن کمار، تپیسوامی، منجوناتھ اور کرائم برانچ کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی انجام دی۔پولیس ٹیم نے تفتیش کے دوران ملزم مبارک بن مرحوم سید نثار احمد (عمر 29 سال)، پیشہ ویلڈنگ، ساکن 12واں کراس، مرلور دنّے، ٹمکورو ٹاؤن کو 11 مارچ کو گرفتار کر لیا۔اس کارروائی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے پولیس افسران اور عملہ کی کارکردگی کو ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ اشوک کے وی نے سراہا ہے۔

0/Post a Comment/Comments