KMDC Greets Bangarapet’s Tauseefullah Khan on UPSC Success یو پی ایس سی کامیابی پر توسیف اللہ خان کو کے ایم ڈی سی کی مبارکباد

یو پی ایس سی امتحان میں نمایاں کامیابی پر بنگارپیٹ کے توسیف اللہ خان کو مبارکباد

کے ایم ڈی سی افسران کی گھر پہنچ کر تہنیت، شہر بھر میں خوشی کی لہر

بنگارپیٹ 9 مارچ (شبیر احمد)

بنگارپیٹ کے رہائشی توسیف اللہ خان نے ملک کے باوقار یو پی ایس سی سول سروسز امتحان میں 741 واں رینک حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کی اس کامیابی پر شہر بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مختلف طبقات کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔توسیف اللہ خان بنگارپیٹ کے وویک نگر کے رہنے والے سنا اللہ کے فرزند ہیں۔ انہوں نے سخت محنت، عزم اور مسلسل مطالعہ کے ذریعے اس مشکل اور مسابقتی امتحان میں کامیابی حاصل کی، جو نوجوانوں کے لیے ایک بہترین مثال اور حوصلہ افزائی کا ذریعہ بن گئی ہے۔ان کی کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ بھی اعلیٰ تعلیم اور مسابقتی امتحانات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرکے سماج کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔اسی سلسلے میں کرناٹک اقلیتی ترقیاتی کارپوریشن کی ضلع منیجر محترمہ شیرین تاج نے بنگارپیٹ میں توسیف اللہ خان کے گھر پہنچ کر انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 انہوں نے کہا کہ توسیف اللہ خان مستقبل میں ملک کی انتظامی خدمات میں شامل ہوکر قوم اور سماج کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اقلیتی ترقیاتی کارپوریشن کی جانب سے طلبہ کو تعلیمی قرض، مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے سہولیات اور مختلف امدادی اسکیمیں فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے اقلیتی طلبہ پر زور دیا کہ وہ ان اسکیموں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اعلیٰ عہدوں تک پہنچنے کی کوشش کریں۔یو پی ایس سی امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر توسیف اللہ خان کو مقامی عوام، معزز شخصیات اور مختلف تنظیموں کے ذمہ داران نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

0/Post a Comment/Comments