Haj 2026: Pilgrims’ Medical Tests to Be Completed by March 17 عازمینِ حج کیلئے میڈیکل ٹیسٹ کی آخری تاریخ مقرر

حج 2026 کی تیاریوں میں تیزی

عازمین کی میڈیکل اسکریننگ 17 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت

بنگلور 11 مارچ (حقیقت ٹائمز) 

محکمہ صحت و خاندانی بہبود خدمات، آروگیہ سودھا بنگلور کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکیولر میں حج 2026 کے عازمین کی طبی جانچ مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔محکمہ کے مطابق 10 مارچ 2026 کو مرکزی حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں دی گئی ہدایات کے مطابق تمام عازمینِ حج کی طبی جانچ 17 مارچ 2026 تک مکمل کر کے اس کی تفصیلات ایچ پی ایچ آئی ایس پورٹل پر اپ لوڈ کرنا ضروری ہوگا۔سرکیولر میں مزید بتایا گیا ہے کہ اہل عازمین کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا عمل 22 مارچ سے شروع کیا جائے گا اور اسے 28 مارچ 2026 تک مکمل کیا جائے گا۔محکمہ صحت نے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ نوڈل افسران اور آر سی ایچ اوز کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ حج سے متعلق طبی سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل کی جا سکیں۔

اس سلسلے میں ریاستی نوڈل افسر برائے صحت و ویکسینیشن کیمپ برائے حج 2026 کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں، جبکہ متعلقہ طبی اداروں اور اسپتالوں کے ذمہ داران کو بھی اطلاع دے کر آئندہ کارروائی کے لیے کہا گیا ہے۔

1/Post a Comment/Comments

  1. Hi, Most of our piligrims for the year 2026 are presently in itikaaf and also occupied in offering prayers and other forms of ibadah in this blessed month. The sudden issuance of this circular with such a short notice has caused a lot disturbance and hassle for the piling rims. We kindly request you on behalf of all the piligrims to extend the dates as their is too much time available for completion of the screening process

    ReplyDelete

Post a Comment